ضلعی انتظامیہ منڈی بہاوالدین کا ناجائز منافع خوروں کے خلاف بھرپور کریک ڈائون جاری

featured
Share

Share This Post

or copy the link

منڈی بہاوالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 16 جون 2022 )حکومت پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ منڈی بہاوالدین کا ناجائز منافع خوروں کے خلاف بھرپور کریک ڈائون جاری ہے.

ضلعی کی مارکیٹوں میں ضروری اشیائے خوردونوش کی کنٹرول نرخوں پر فراہمی اور قیمتوں کے استحکام کیلئے 25 پرائس کنٹرو ل مجسٹریٹس نے ضلع بھر میں گذشتہ روز 774 انسپکشنز کیں، ان کاروائیوں کے دوران مہنگے داموں اشیائے خوردونوش فروخت کرنے والے 29 دکانداروں کو ایک لاکھ 500 روپے جرمانہ کیا گیا اور متعدد دکانوں اور گوداموں وغیرہ کو سیل کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر عثمان خالد خان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف کی واضح ہدایات کی روشنی میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں استحکام کو سوفیصد یقینی بنایا جا رہا ہے،حکومت موجودہ حالات میں عوام الناس کو ریلیف پہنچانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

انہوں نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس صاحبان کو واضح ہدایت کی کہ وہ اسی محنت اور لگن سے عادی گراں فروشوں، ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کوجرمانے کرنے کے ساتھ ساتھ جیل بھی بھجوائیں۔ انہوںنے ہدایت کی کہ افسران فیلڈ میں رہتے ہوئے عوام الناس کو زیادہ زیادہ سے ریلیف فراہم کرنے کیلئے اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنائیں۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
ضلعی انتظامیہ منڈی بہاوالدین کا ناجائز منافع خوروں کے خلاف بھرپور کریک ڈائون جاری

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!