پاکستان کے ارب پتی اور کامیاب انٹر پرینیور آزاد چائے والا نے دوسری بیوی کی تلاش کے لیے ویب سائٹ لانچ کر دی۔ نوجوانوں کو انٹر پرینیورشپ اور دیگر ہنر فراہم کرنے والی مشہور شخصیت نے منفرد ویب سائٹ متعارف کروا کر ایک بار پھر سب کو حیران کر دیا۔
یہ ویب سائٹ سیکنڈ وائف ڈاٹ کام کے نام سے متعارف کروائی گئی ہے۔ آزاد چائے والا کا کہنا ہے کہ مسلمان اس ویب سائٹ کے ذریعے اپنی دوسری ، تیسری اور چوتھی شادی کر سکیں گے۔ آزاد چائے والا کا مزید کہنا ہے کہ یہ ویب سائٹ متعارف کرانے کا مقصد ایسی خواتین کی مدد کرنا ہے جن کو شوہروں کی تلاش ہے اور انہیں ایسے مردوں سے رابطے میں لانا ہےجو دوسری ، تیسری یا چوتھی بیوی کی تلاش میں ہیں۔
آزاد چائے والا کا کہنا تھا کہ انہوں نے اس پراجیکٹ پر بہت سا پیسہ اور وقت خرچ کیا ہے اور انہیں اسکی کامیابی کا پورا یقین ہے