سی آئی اے کی کاروائی: پاہڑیانوالی گینگ ریپ کے تمام 4 ملزمان گرفتار

featured
Share

Share This Post

or copy the link

سی آئی اے منڈی بہاؤالدین کی شاندار کاروائی: 48 دن بعد تفتیش تبدیل ہونے کے بعد 24 گھنٹے کے اندر پاہڑیانوالی گینگ ریپ کے تمام 4 ملزمان گرفتار

منڈی بہاءالدین (‌ایم.بی.ڈین نیوز 27 جنوری 2022) 48 دن بعد تفتیش تبدیل ہونے کے بعد 24 گھنٹے کے اندر سی آئی اے سٹاف نے تیسرا ملزم جو گینگ ریپ میں شامل تھا اور چوتھا ملزم جو سہولت کار تھا اپنی حراست میں لے لیا اور آخرکار دونوں ملزموں نے اقرار جرم بھی کر لیا۔ دو ملزم جو جیل میں ہیں اور دو ملزم جو اب گرفتار ہوئے ، ان کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے محکمہ پولیس کا کردار بہت اہم ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: نائب امیر جماعت اسلامی کی پاہڑیانوالی آمد، 16 سالہ لڑکی کے گینگ ریپ پر شدید مذمت

تھانہ پاہڑیانوالی پولیس جنھوں نے لڑکی سے (پتہ ہونے کے باوجود کہ زہنی معذور ہے)، 164 کا بیان دلوایا، دوبارہ سے بیان دلوانا ہوگا کہ دو نہیں بلکہ اس واقعے میں چار افراد شامل تھے۔اسی طرح نئے قانون Anti Rape Act جو 2020 میں نیشنل اسمبلی نے پاس کیا، کے نئے دفعات کے مطابق ایف آئی آر درج نہیں کیا گیا مدعی کی جانب سے درخواست لے کر وہ دفعات شامل کرنے کی ضرورت ہے۔

ذمہ داران پولیس افسران جنھوں نے قانونی کاروائی میں کوتاہی کا مظاہرہ کیا، ان کے خلاف قانونی کاروائی کرنے کی بہت ضرورت ہے کیونکہ انھوں نے ملزموں کو عدالت میں فائدہ دلوانے کے لئے کوئی کمی نہیں چھوڑی۔ اور بھی بہت کچھ، ضلع پولیس افیسر منڈی بہاوالدین اور سی آئی اے سٹاف سے امید کرتے ہیں کہ وہ اپنے تجربات کی روشنی میں ایسے شواہد کے ساتھ رپورٹ تیار کریں گے کہ چاروں ملزموں کو عدالت میں کڑی سے کڑی سزا ملے

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
سی آئی اے کی کاروائی: پاہڑیانوالی گینگ ریپ کے تمام 4 ملزمان گرفتار

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!