سیکرٹری ڈی آر ٹی اےنے بغیر ریفلیکٹرز اور بیک لائٹس کے ٹرالیوں کے چالان کر کے 31ہزار 500روپے جرمانہ کر دیا

featured
Share

Share This Post

or copy the link

منڈی بہاو الدین( ایم.بی.ڈین نیوز 30دسمبر2020)ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا کی ہدایت پرسیکرٹری ڈی آر ٹی اے ملک محمد طاہر نے بغیر ریفلیکٹرز اور بیک لائٹس کے چلنے والی ٹرالیوں کے چالان کر کے 31ہزار 500روپے جرمانہ کر دیا۔ دریں اثناءصوبائی حکومت کی ہدایت پر کرشنگ سیزن کے دوران حادثات سے ممکنہ بچاﺅ کیلئے صوبے بھر کی طرح ضلع منڈی بہاﺅالدین میں بھی گنے کی ٹرالیوں کے پیچھے ریفلیکٹرز اور بیک لائٹیں کی تنصیب لازمی قرار دی گئی ہے۔

یہ بات سیکرٹی ڈی آر ٹی اے نے ڈپٹی کمشنر کو خلاف ورزی کی مرتکب گاڑیوں کے خلاف کاروائی کی رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتائی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ریفلیکٹرز اور بیک لائٹس لگانے کامقصد رات کے اوقات میں ڈرائیور اپنے آگے جانے والی گاڑی کو بآسانی دیکھ سکتا ہے جس کی وجہ سے ٹریفک حادثات میں نمایاں کمی آسکتی ہے اور ٹریفک کے عمل میں بہتری اور آسان بنایا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پھالیہ: گنے کی کھڑی ٹرالی کو ڈمپرکی ٹکر، 1 بچہ موقع پر جاں بحق

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس مقصد کیلئے حکومتی ہدایات پر عملدرآمد کے حوالے سے 2 ٹیمیں بھی تسکیل دے دی گئی ہیں جو ڈپٹی کمشنر کوروزانہ کی بنیاد پر رپورٹ پیش کرنے کی پابند ہیں۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ڈرائیور حضرات شدید دھند اور رات کے اوقات میں لگائی گئی لائٹوں کو آن رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ کرشنگ سیزن میں ٹرالیوں پر لائٹیں اور ریفلیکٹر لگانے کی مہم کی وجہ سے حادثات میں نمایاں کمی ہوگی اور یہ مہم شہریوں کی قیمتی جانوں کو بچانے میں معاون و مددگار ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین سے آگاہی وقت کا اہم تقاضا ہے اور آپ کی حفاظت کی ضامن ہے کیونکہ ٹریفک حادثات کو ٹریفک قوانین پر مکمل عمل پیرا ہو کر ہی ختم کیا جا سکتا ہے ۔ طارق علی بسرا نے کہا کہ نوجوان نسل خصوصاً کالج و سکول کے طلباءاس سلسلہ میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں اور ٹریفک قوانین پر عمل کر کے ہم اپنی اور دوسروں کی زندگی بچا سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ٹریفک حادثات سے بچاؤ کیلئے ٹریفک پولیس کی جانب سے ٹرالیوں پر ریفلیکٹر لگائے جا رہے ہیں

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
سیکرٹری ڈی آر ٹی اےنے بغیر ریفلیکٹرز اور بیک لائٹس کے ٹرالیوں کے چالان کر کے 31ہزار 500روپے جرمانہ کر دیا

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!