منڈی بہاﺅلدین( ایم.بی.ڈین نیوز 23نومبر 2021)سیکرٹری آر ٹی اے کی قیادت میں ضلعی انتظامیہ کی ٹیم نے سموگ اور آلودگی کا باعث بننے والی 7 گاڑیوں کو مختلف تھانوں میں بند کر دیا جبکہ 32 کے چالان کرکے ان کے مالکان پر بھاری جرمانے عائد کر دئیے۔
حکومت پنجاب کی ہدایات پر ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا کی زیر نگرانی اینٹی سموگ کاروائی کیلئے ٹیم کی قیادت سیکرٹری ڈی آر ٹی اے ملک محمد طاہر نے کی جبکہ ٹیم میں ڈی او ماحولیات محمد عاطف عمران، ٹریفک پولیس کے افسر وجوان بھی شامل تھے، ٹیم نے مختلف علاقوں میں چیکنگ کے دوران دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کاروائی کی۔
ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا نے بھرپور کاروائی پر سیکرٹری آر ٹی اے اور انکی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اور واضع کیا ہے کہ آلودگی اور سموگ کا باعث بننے والوں کے خلاف بلا تفریق ایکشن جاری رہے گا۔
