سعودی عرب جانے کے خواہشمند افراد کیلیے خوشخبری

featured
Share

Share This Post

or copy the link

ریاض: سعودی حکومت نے سفری پابندی والے ممالک کے تعلیمی شعبے سے وابستہ افراد کو آنے کی اجازت دے دی۔

سعودی جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے بڑی چھوٹ کا اعلان کردیا گیا۔ سعودی سی اے اے نے سفری پابندی والے ممالک کے تعلیمی شعبے سے وابستہ افراد کو آنے کی اجازت دے دی۔ گاکا کے مطابق فیکلٹی ممبران اور تعلیمی شعبے سے منسلک افراد براہ راست سعودیہ آسکتے ہیں، اساتذہ اور اسکالر شپ لینے والے طلبہ کو بھی آ نے کی اجازت ہے۔ تکنیکی اور پیشہ ورانہ تربیتی اداروں سے وابستہ افراد کو بھی آنے کی اجازت دے دی گئی۔

سعودی سول ایوی ایشن نے ائیرلائنز (فضائی کمپنیوں) کو مراسلہ جاری کردیا جس کے مطابق تعلیم کے شعبے سے منسلک افراد اہلخانہ کے ہمراہ بھی سعودیہ کا سفر کرسکتے ہیں، مکمل ویکسی نیشن پر انہیں قرنطینہ سے بھی استثنی حاصل ہوگا، لیکن ویکسین کی ایک خوراک کے حامل افراد کو قرنطینہ کرنا لازمی ہوگا، تمام افراد کو سعودی حکومت کی بتائی ہوئی ایس او پیز پر عمل کرنا ہوگا۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کی جانب سے 10 ممالک پر سفری پابندیاں عائد ہیں جن میں بھارت ، پاکستان ، انڈونیشیا ، مصر ، ترکی ، برازیل ، ایتھوپیا ، ویت نام ، افغانستان اور لبنان شامل ہیں

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
سعودی عرب جانے کے خواہشمند افراد کیلیے خوشخبری

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!