مسلسل دوسرے روز شاہی خاندان کی ایک اور خاتون کا انتقال، شہزادہ عبدالعزیز بن خالد کی والدہ دنیا سے رخصت ہوگئیں
ریاض (اخبارتازہ ترین – 26 جنوری2021ء) سعودی شاہی خاندان پے درپے گہرے صدموں سے دوچار۔ سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سوگ میں ڈوبے سعودی شاہی خاندان کو منگل کے روز ایک اور گہرے صدمے والی خبر ملی۔ گزشتہ روز سعودی شاہی خاندان کی شہزادی طرفہ بنت سعود بن عبدالعزیز السعود کے انتقال کے بعد منگل کے روز شہزادہ عبدالعزیز بن خالد کی والدہ بھی دنیا سے رخصت ہوگئیں۔
ان کا انتقال آج ریاض میں ہوا۔ شاہی خاندان کی خاتون کے انتقال کی وجہ تو معلوم نہ ہو سکی، تاہم شاہی خاندان کے ذرائع کے مطابق ان کی نماز جنازہ آج ہی دارالحکومت ریاض میں ہی ادا کی جائے گی۔ شہزادی کے انتقال کی خبر سامنے آنے کے بعد سعودی عرب کی فضاء سوگوار ہوگئی، شہریوں کی جانب سے شہزادی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جا رہا ہے