سعودیہ میں کرپشن کے الزامات پر 48 اعلیٰ حکومتی شخصیات کے خلاف کارروائی

featured
Share

Share This Post

or copy the link

الریاض: سعودی عرب میں مزید 48 اعلیٰ سرکاری حکام کے خلاف کرپشن سمیت دیگر الزامات میں کارروائی کی گئی ہے۔

عرب خبر رساں ادارے کے مطابق مملکت کے محکمہ انسداد بدعنوانی النزاہہ کا کہنا ہے کہ جن 48 حکام کے خلاف کارروائی کی گئی ہے ان کا تعلق دفاع، داخلہ، انصاف، بلدیات، دیہی امور، ہاؤسنگ، تعلیم، ماحولیات، آب پاشی اور دیگر وزارتوں اور محکموں سے ہے۔ ان میں سے بعض حکام کا تعلق پریزیڈینسی برائے ریاستی سلامتی، سعودی فوڈ، ڈرگ اتھارٹی اور جنرل اتھارٹی آف میٹرلوجی اور ماحولیاتی تحفظ سے بھی بتایا گیا ہے۔

ان حکام پر رشوت ستانی ، اختیارات کا غلط استعمال اور جعل سازی کے الزامات ہیں۔ اس کے علاوہ 17 دیگر مقامی و غیر ملکی شہریوں کو بھی بدعنوانی کے الزامات میں گرفتار کیا گیا ہے۔ یہ گرفتاریاں کرپشن میں ملاوث میں 411 افراد سے تفتیش سے حاصل ہونے والی معلومات کی بنیاد پر کی گئی ہیں۔ قانونی کارروائی کے بعد ان کے مقدمات عدالتوں کو بھجوائے جائیں گے۔ واضح رہے کہ سعودی عرب میں بدعنوانی اور ذاتی مفاد کے لیے مفاد عامہ کو نقصان پہنچانے کے الزامات کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی جاری ہے جس میں درجنوں سرکاری حکام اور شہریوں کے خلاف کارروائی کی جاچکی ہے

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
سعودیہ میں کرپشن کے الزامات پر 48 اعلیٰ حکومتی شخصیات کے خلاف کارروائی

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!