دوکاندار اشیاء نوٹیفائیڈ اور کمیٹی میں طے شدہ نرخوں پر فروخت کریں، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر

منڈی بہاوالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 2 جون 2022 )حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کو روکنے اور ضلع منڈی بہاوالدین میں پرائس کنٹرول کے موثر طریقہ کار کی نگرانی کے لیے نئی تشکیل پانے والی ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو احسان الحق ضیاء اور ضلعی رہنما مسلم لیگ ن سکندر حیات گوندل کی زیرصدارت منعقد ہوا۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے دکانداروں اور تاجروں کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے خلاف کسی بھی بڑی کاروائی سے بچنے کے لئے اپنی اشیاء نوٹیفائیڈ اور کمیٹی میں طے شدہ نرخوں پر فروخت کریں نیز تمام دوکاندار اشیاء کے نرخوں کے بڑے بورڈ بھی آویزاں کریں۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ عرفان ہنجرا، اسسٹنٹ کمشنر ملکوال عثمان غنی ،ڈی او انڈسٹریز، پارلیمنٹرین کے نمائندوں انجمن تاجران کے عہدیداران،مارکیٹ کمیٹی، لائیو سٹاک، ہیلتھ، اور دیگر محکموں کے سربراہان اور افسران موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: اسسٹنٹ کمشنر نے گودام میں چھپائی گئی کھاد کی 400 بوریاں قبضے میں لے کر کسانوں میں فروخت کر دی

اجلاس میں کھانے پینے کی ضروری اور بنیادی اشیاء کی سپلائی، ڈیمانڈ، کاسٹ آف پروڈکشن کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے ا یڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ آئندہ چند روز تک ڈسڑکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس کے انعقاد کے موقع پر موجودہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے اشیاءکے نرخوں پر نظر ثانی کی جائیگی۔ تاہم قبل از وقت اوورچارجنگ غیر قانونی اور جرم ہوگا۔

اپنا تبصرہ لکھیں