حکومت کا گاڑیوں کی قیمتیں متعین کرنے پر غور

featured
Share

Share This Post

or copy the link

وزارت صنعت و پیداوار نے گاڑیوں کی قیمتیں بڑھانے پر کار ساز کمپنیوں سے جواب طلب کرلیا۔ خط میں پوچھا گیا ہے کہ گاڑیوں کی قیمتوں میں کیوں اضافہ کیا گیا ہے؟۔

خط میں کمپنیز سے پوچھا گیا ہے کہ وفاقی حکومت نے حال ہی میں آٹوموبائل مینوفیکچررز کو ٹیکسوں میں نمایاں رعایت دی تاکہ عام عوام سستی گاڑیاں خرید سکیں۔ انجینئرنگ ڈیولپمنٹ بورڈ (ای ڈی بی) کو ایک خط لکھا گیا ہے جس پر کنٹرولر جنرل آف پرائسز اور سیکریٹری وزارت صنعت و پیداوار کامران علی افضل کے دستخط موجود ہیں۔

وزارت صنعت و پیداوار کی جانب سے لکھے گئے خط کے مطابق کار ساز کمپنیوں نے حکومتی رعایتوں کی منظوری کے بعد اپنی قیمتوں میں کمی کی ہے لیکن اب ایسا لگ رہا ہے کہ وہ قیمتوں میں اضافہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، حالانکہ مراعات دیئے ابھی صرف چند ہفتے ہوئے ہیں اور پیداواری لاگت میں بھی کوئی اضافہ نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی تاریخ میں ٹویوٹا گاڑیوں کی ریکارڈ فروخت

خط میں لکھا گیا ہے کہ یہ صورتحال واضح طور پر ناقابل قبول ہے اور حکومت کے پاس ریگولیٹری اقدامات شروع کرنے کے سوا کوئی راستہ نہیں ہے، جس کے تحت پرائس کنٹرول، منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کی روک تھام کے ایکٹ 1977 کے تحت قیمتوں کا تعین شامل ہو سکتا ہے۔

انجینئرنگ ڈیولپمنٹ بورڈ (ای ڈی بی) کے جنرل منیجر (پالیسی) عاصم ایاز نے کہا کہ وزارت صنعت و پیداوار نے کار ساز کمپنیوں سے کہا ہے کہ وہ اپنی لاگت کا ڈھانچہ شیئر کریں اور کسی بھی قیمت میں اضافے کا جواز پیش کریں۔ عاصم ایاز کے مطابق کار ساز کمپنیوں کے درمیان مقابلہ بازی اور حکومت کاروں کی قیمتوں کو کنٹرول میں کرسکتی ہے تاہم حکومت کیلیے کاروں کی قیمتوں کو کنٹرول کرنا ایک مشکل کام ہوگا کیونکہ ہر کمپنی کی پیداواری لاگت دوسری کمپنی سے مختلف ہوتی ہے۔

ایک خبر کے مطابق کارساز کمپنیاں مبینہ طور پر قیمتوں میں اضافے پر غور کررہی ہیں کیونکہ عالمی مارکیٹ میں اسٹیل کی قیمت اور شپنگ لاگت میں اضافہ ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق بار برداری کا کرایہ (فریٹ چارجز) اوسطاً 1 ہزار ڈالر سے بڑھ کر 4 ہزار ڈالر تک پہنچ گیا ہے.

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
حکومت کا گاڑیوں کی قیمتیں متعین کرنے پر غور

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!