جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی میں کوئی بھی کسر اٹھا نہ رکھیں گے، ڈی ایس پی ملکوال

Altaf hussain DSP
Share

Share This Post

or copy the link

شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے کےلیے جرائم کے خاتمہ میں اپنا بھر پور کردار ادا کررہے ہیں اس سلسلہ میں عملی طور پر اقدامات کرتے ہوئے سرکل کے افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی میں کوئی بھی کسر اٹھا نہ رکھیں سٹریٹ کرائم کے خاتمہ میں ہر شہری کو اپنا کردار ادا کرنا پڑے گا.

منڈی بہاوالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 27 جنوری 2022) ان خیالات کا اظہار ڈی ایس پی ملکوال الطاف حسین وڑائچ نے شیخ ممتاز بہادرسے گفتگو کرتے ھوئے کیا انہوں نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ فراہم کرنا ہمارے اولین فرائض میں شامل ہے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے جرائم کی روک تھام میں اپنا موثر کردار ادا کر رہے ہیں.

آئی جی پنجاب راو سردار علی، ، ڈی پی او انور سعید کنگرا کی ہدایت پر عملدرآمد کرتے ہوئے ملکوال سرکل کے تمام افسران کو ہدایات جاری کیں گئی ہیں کہ وہ جرائم کے خاتمہ کیلئے کوئی بھی دقیقہ فرو گزاشت نہ کریں جبکہ تھانہ جات میں سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انہیں انصاف فراہم کریں مظلوم لوگوں کی بروقت کاروائی عمل میں لائی جائے ڈی ایس پی ملکوال الطاف حسین وڑائچ نے مزید کہا کہ تمام اشتہاری مجرمان کی لسٹیں تیار کر لی گئیں ہیں جنہیں جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا تمام ا حساس مقامات اور عبادت گاہوں کی سیکیورٹی بھی فول پروف بنا دی گئی ہے.

انہوں نے کہا کہ تخریب کار عناصر اور جرائم پیشہ عناصر کان کھول کر سن لیں کہ وہ اپنے ناپاک عزائم سے باز آجائیں ورنہ ان کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا جواء مافیا،منشیات، ڈکیتوں،چوروں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر آپریشن کیا جا رہا ہے ان کے ناپاک عزائم خاک میں ملاکر ہی دم لیں گے انہوں نے آخر میں کہا کہ ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ کرتے ہوئے جرائم کے خاتمہ میں کوئی بھی کسر اٹھا نہ رکھی جائے روپورٹ شیخ ممتاز بہادر روزنامہ جزبہ

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی میں کوئی بھی کسر اٹھا نہ رکھیں گے، ڈی ایس پی ملکوال

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!