تعلیمی اداروں کو ایک ٹویٹ کے ذریعے بند کرنے کا فیصلہ انتہائی غیر مناسب اور غیر دانشمندانہ ہے، محمد بشیر

featured
Share

Share This Post

or copy the link

ضلعی صدر آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینیجمینٹ ایسوسی ایشن منڈی بہاءالدین محمد بشیر حطار نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں کو ایک ٹویٹ کے ذریعے بند کرنے کا فیصلہ انتہائی غیر مناسب اور غیر دانشمندانہ ہے۔

منڈی بہاءالدین(محمد آصف شہزاد) انہوں نے کہا کہ طویل عرصہ تک سکولوں کی بندش کے بعد اب جا کر کچھ تعلیمی سلسلہ بحال ہوا تھا چاہیے تو یہ تھا کہ بچوں کے تعلیمی نقصان کا اندازہ لگایا جاتا اور اس کی تلافی کے لئے منصوبہ بندی کی جاتی اور مستقل بنیادوں پر عملی اقدامات کئے جاتے تاکہ اس کمی کو پورا کیا جا سکتا۔ لیکن افسوس ہےکہ ایک بار پھر غیر یقینی صورتحال پیدا کرکے کروڑوں بچوں کے مستقبل کو داؤ پہ لگا دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس؛ پنجاب میں اسکولز بند کرنے کا فیصلہ

کووڈ کا جواز بنا کر تعلیمی اداروں کو بند کرنا بلا جواز ہے۔ سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے سٹاف کی 100٪ ویکسی نیشن ہو چکی ہےپنجاب میں کووڈ کا ریٹ بھی سب سے کم ہے صرف تعلیمی اداروں میں SOP’s پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔ طلباء میں کووڈ کی شرح بھی نہ ہونے کے برابر ہے۔ ایسے میں تعلیمی اداروں کو بند کرنا بچوں کے مستقبل سے کھیلنے کے مترادف ہے۔

اساتذہ بے بس ہیں اور والدین اپنے بچوں کا مستقبل تاریک ہوتا دیکھ کر انتہائی اذیت سے گزر رہے ہیں، میری وزیراعظم پاکستان عمران خان، وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود اور صوبائی وزیر تعلیم پنجاب مراد راس سے اپیل ہے کہ تعلیمی سلسلہ فوراً بحال کیا جائے تاکہ بچوں کے مستقبل کو تاریک ہونے سے بچایا جا سکے۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
تعلیمی اداروں کو ایک ٹویٹ کے ذریعے بند کرنے کا فیصلہ انتہائی غیر مناسب اور غیر دانشمندانہ ہے، محمد بشیر

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!