منڈی بہاوالدین ( آن لائن 8 دسمبر 2021) اسسٹنٹ ڈائریکٹر بے نظیر انکم سپورٹ دفتر پھالیہ کی اندھیر نگری چوپٹ راج کے وطرہ پر طرز عمل اپنے عروج پر ہے مالی امداد کی رقم وصول کرنے والی خواتین صبح سے شام تک زلیل و خوار ہوگئیں
من پسند کو مالی امداد دے کر فارغ جبکہ جسکی کوئی سفارش نہیں صبح سے انتظارکرنے والی اکثر خواتین کو شام کو بتایا جاتا ہے کہ امدادی رقم نہیں آئی لمبی لمبی قطاروں میں انتظار کرنے والی سائلین کا کوئی پرسان حال نہیں ہے بے نظیر انکم سپورٹ دفتر پھالیہ کا عملہ انتہائی بدتمیز اور ادب و احترم انکے نزدیک سے چھو کر بھی نہیں نکلا۔
بے نظیر انکم سپورٹ کے سائیلین نے ڈپٹی کمشنر ضلع منڈی بہاوالدین سے مطالبہ کیا ہے ہے کہ دفتر انکم سپورٹ پھالیہ کے خلاف اس امر کا ایکشن لیا جائے کہ اندھیر نگری چوپٹ راج کا خاتمہ کیا جائے اور من پسندوں کو نوازنے کی بجائے میرٹ پر کام کیا جائے جو کہ وقت کی ضروت اور حالات کا تقاضا ہے اور جن کی کوئی سفارش نہیں ہوتی.
صبح سے شام تک لمبی قطاروں میں انتظار کرنے پر دفتر والے یہ کہ کر جان چھوڑا لیتے ہیں کہ آپ کے تو ابھی پیسے ہی نہیں آئے ہیں خدا ریا دفتر بے نظیر انکم سپورٹ کے سارے عملے کا قبلہ درست کیا جائے اور میرٹ اور کام کی مناسب ترتیب بنوائی جائے جوکہ صدقہ جاریہ ہے
