بابری مسجد کی شہادت کو 28 سال مکمل ہوگئے لیکن غم آج بھی تازہ ہے، دفتر خارجہ

featured
Share

Share This Post

or copy the link

اسلام آباد: تاریخی بابری مسجد کی شہادت کو 28 سال مکمل ہوگئے، دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ آج کا دن اس مسجد کی شہادت کا غم یاد دلاتا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بی جے پی کے انتہا پسندوں نے ریاستی سرپرستی میں بابری مسجد کو شہید کیا، یہ اقدام مسلمان مخالف، مذہبی آزادی اور بین الاقوامی اصولوں کی خلاف ورزی تھا، 1992ء کا یہ اقدام نہ صرف مسلمانوں بلکہ باشعور دنیا کے دماغوں میں آج بھی تازہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ بابری مسجد کی شہادت نام نہاد جمہوری بھارت پر ایک سیاہ دھبہ ہے، بھارتی سپریم کورٹ کے ناقص فیصلے سے رام مندر کی تعمیر کی راہ ہموار ہوئی، منظم انداز میں بھارت میں مسلمانوں کی عبادت گاہوں کو مسلسل نشانہ بنایا جارہا ہے، بھارت میں مساجد پر ہندو انتہا پسندوں کے حملے بدستور جاری ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ مسلم مخالف اقدامات کے ذریعے بھارت میں مسلمانوں کو خوف زدہ کیا جا رہا ہے، بی جے پی کے مذموم ارادے دراصل انتہا پسندانہ نظریہ کی بڑھتی ہوئی لہر کے عکاس ہیں، بھارت میں کورونا وائرس کو پھیلانے میں بھی مسلمانوں کو ہی قصور وار ٹھہرایا گیا، بھارت اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں، ان کی عبادت گاہوں اور مقدس مقامات کا تحفظ کرے۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
بابری مسجد کی شہادت کو 28 سال مکمل ہوگئے لیکن غم آج بھی تازہ ہے، دفتر خارجہ

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!