ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے بخشی خانہ منڈی بہاءالدین کا دورہ کیا

prisoners
Share

Share This Post

or copy the link

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل وقار اکبر چیمہ نے ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں قائم بخشی خانہ منڈی بہاءالدین کا دورہ کیا۔ انہوں نے بخشی خانہ کی حالت زار ،سکیورٹی، صفائی ستھرائی سمیت دیگر انتظامات کا تفصیلی معائنہ کیا۔

منڈی بہاءالدین ( ایم۔بی۔ڈین نیوز 20 اگست 2025 ) اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ جیل حق نواز، اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر محمد ریاض، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ حسن اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کو بخشی خانہ کے حوالے سے بریفنگ دی۔ جس پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل وقار اکبر چیمہ کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے ویژن کے مطابق بخشی خانہ میں قیدیوں کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔

انہوں نے واش روم کی حالت زار کو بہتر بنانے، ضروری تعمیر و مرمت اور بخشی خانہ میں رنگ روغن کرنے کی ہدایت کی ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے بخشی خانہ میں جیل کے قیدیوں سے ملاقات کیلئے تمام مسائل کو فوری طور پر حل کرنے سمیت پولیس ملازمین کے بیٹھنے کیلئے بنچز فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔

2
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے بخشی خانہ منڈی بہاءالدین کا دورہ کیا

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!