مسلم لیگ قائد اعظم کے ساجد احمد خان بھٹی بلا مقابلہ چیئر مین پی اے سی منتخب ہو گئے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں پی ٹی آئی رکن سردار وسیم خان بادوزئی نے نام تجویز کیا مسلم لیگ ن اور دیگر جماعتوں کے ارکان نے تائید کی.
منڈی بہاءالدین (ایم.بی.ڈین نیوز 20 نومبر 2021) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ٹو کی چیئر مین شپ سید یاور بخاری کے مستعفی ہونے سے خالی ہوئی تھی سید یاور عباس بخاری نے وزیر بننے کے بعد چیئرمین شپ سے استعفی دے دیا تھا پنجاب میں پارلیمانی احتساب کے عمل کو تیز کیا جائے گا
نومنتخب چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ٹو پنجاب اسمبلی ساجد احمد خان بھٹی پارلیمانی احتساب کے لئے اسمبلی کا یہ ادارہ اپنا بھرپور کردار ادا کرے گا. ساجد احمد خان بھٹی چیئرمین پی اے سی
