sho thana sadar mandi bahauddin

ایس ایچ او تھانہ صدر کی کاروائی، ملزمان سے اسلحہ برآمد

ایس ایچ او تھانہ صدر عبدالرحمن ڈوگہ ہمراہ اپنی ٹیم جرائم پیشہ افراد کے خلاف مزیدگھیرا تنگ اور جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرنے کے لئے مزید کاروائیاں تیز .

مندی بہاءالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 2 جون 2022) تھانہ صدر کی حدود اور اس کے گردونواح میں امن وامان قائم کرنا کا مشن دن رات ایک کر کے جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت ایکشن لے کرجرائم پیشہ افراد کو حوالات کی سلاخوں کے مہمان بنا رہے اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹ رہے.

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ صدر عبدالرحمن ڈوگہ نے ہمراہ اپنی ٹیم کاروائی کر کے ناجائز اسلحہ رکھنے ملزمان رضوان حیدر ولد قربان علی ساکن پھالیہ رخسار احمد ولد حنیف ساکن نواں لوک کو رنگے ہاتھوں گرفتارکرکے ان کے قبضے سےایک عدد کلاشنکوف اور 30 بور پسٹل برآمد کر لئے اور ان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات مقدمہ درج کر کے حوالات کی سلاخوں کے مہمان بنا دئیے

اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ صدر منڈی بہاوالدین عبدالرحمن ڈوگہ کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلاامتیاز کاروائیاں جاری ہیں جرائم پیشہ افراد معاشرے کے لئے ناسور ہیں ان کو ہر صورت جڑ سے اکھاڑ دیں گے کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی. جرائم پیشہ افراد بیشک کتنا ہی بااثر ہو ان کے خلاف قانون کے مطابق کاروائیاں جاری رکھیں گے

تھانہ صدر منڈی بہاوالدین کی حدود میں اب جرائم پیشہ افراد کے رہنے کی کوئی جگہ نہیں. بہت جلد جتنے بھی جرائم پیشہ افراد تھانہ صدر منڈی بہاوالدین کی حدود میں بلواسطہ یا بلا واسطہ ہیں تھانہ صدر پولیس کی گرفت سے بچ نہیں پائیں گے. جرائم پیشہ افراد کو ہر صورت نکیل ڈال کر ہی دم لیں گے.

اپنا تبصرہ بھیجیں