وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی کی خصوصی ہدایت پر انچارج وفاقی محتسب ریجنل آفس سرگودھامشتاق احمد اعوان 02 جون بروز جمعرات صبح 10 بجے صوبائی محتسب کیمپ آفس منڈی بہاءالدین میں وفاقی محکموں کے خلاف عوامی شکایت سنیں گے۔
منڈی بہاوالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز یکم جون 2022 )رجسٹرڈ شکایات کے بارے سائلین اور محکمانہ مجازافسران کو اطلاع دے دی گئی ہے۔ انچارج وفاقی محتسب ریجنل آفس سرگودھا بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے منڈی بہائوالدین آ فس کی انسپکشن بھی کریںگے۔ پرنٹ میڈیا و الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے بھی عوام کو آگاہ کیا جارہا ہے۔