امریکا ستمبر تک افغانستان سے فوج واپس بلالے گا، حکام

featured
Share

Share This Post

or copy the link

امریکی صدر جو بائیڈن رواں برس 11 ستمبر تک غیر مشروط طور پر افغانستان سے امریکی فوجی واپس بلالیں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے (اے ایف پی) نے ایک امریکی حکومتی عہدیدار کے حوالے سے بتایا ہے کہ نیویارک کے ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر حملے کی 20ویں برسی سے قبل امریکا اپنی طویل ترین جنگ کا اختتام کرے گا۔ امریکی عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ صدر بائیڈن اس نتیجے پر پہنچ چکے ہیں کہ افغانستان سے امریکی افواج کا گیارہ ستمبر سے پہلے مکمل انخلاء کیا جائے۔

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان سے افواج کے انخلا کیلئے یکم مئی کی تاریخ مقرر کی تھی تاہم کہا تھا کہ 3 ہزار فوجی امریکی بیس پر رکھے جائیں گے۔ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں طالبان کے ساتھ کئے گئے معاہدے میں ٹرمپ انتظامیہ نے افغانستان سے امریکی افواج کے انخلاء کی تاریخ دی تھی۔ امریکی عہدیدار کے مطابق صدر جو بائیڈن نے امید ظاہر کی ہے کہ افغانستان میں تشدد میں کمی آئے گی، جس کے حوالے سے طالبان نے انتباہ کیا تھا کہ اگر امریکی افواج کا یکم مئی تک انخلاء نہ ہوا تو وہ حملے کریں گے۔

خیال رہے کہ افغان طالبان نے خبردار کیا تھا کہ وہ مئی کی ڈیڈ لائن کے بعد ملک میں غیر ملکی فوجیوں کی موجودگی کو برداشت نہیں کریں گے

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
امریکا ستمبر تک افغانستان سے فوج واپس بلالے گا، حکام

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!