امریکا افغانستان میں لڑکیوں کی تعلیم اور خواتین کی ملازمت کو یقینی بنائے، ملالہ

featured
Share

Share This Post

or copy the link

واشنگٹن: نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے جوبائیڈن انتظامیہ پر زور دیا ہے کہ امریکا افغانستان میں افغان خواتین کی ملازمت اور لڑکیوں کی تعلیم کے لیے اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کرے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ملالہ یوسف زئی نے واشنگٹن میں امریکی وزیر داخلہ انتھونی بلنکن اور دیگر امریکی حکام کے ساتھ ملاقات کی اور افغانستان میں خواتین کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ملالہ یوسف زئی نے کہا کہ ہم نے لڑکیوں کی تعلیم کے منصفانہ مواقعوں پر بات کی اور افغانستان جو اس وقت واحد ملک ہے جہاں لڑکیوں کو ثانوی تعلیم تک رسائی حاصل نہیں ہے، تشویش کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ملالہ یوسف زئی کے شوہر کون ہیں؟

ملالہ نے افغان خواتین کی مشکلات کا زکر کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں لڑکیوں کو تعلیم اور ہنر سیکھنے سے روکا جا رہا ہے۔ یہ بات مجھے خود اُن افغان لڑکیوں اور خواتین نے بتائی جن کے ساتھ میں کام کر رہی ہوں۔ ملالہ یوسف زئی نے مزید بتایا میں نے امریکی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ افغانستان میں خواتین کو ملازمت اور تعلیم جاری رکھنے میں مدد دینے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

اس موقع پر امریکی وزیر خارجہ نے بھی میڈیا سے گفتگو کی تاہم انھوں نے افغانستان کا زکر نہیں کیا اور ملالہ یوسف زئی کی تعلیم کے میدان میں کیے گئے کاموں کو سراہتے رہے

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
امریکا افغانستان میں لڑکیوں کی تعلیم اور خواتین کی ملازمت کو یقینی بنائے، ملالہ

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!