ارطغرل، میرےپاس تم ہو کے بعد ’پری زاد پاپڑ‘ دستیاب

parizaad
Share

Share This Post

or copy the link

پاکستان میں یہ ٹرینڈ عام ہوتا جارہا ہے کہ ہرمقبول ہو جانے والی چیزکے نام پر مصنوعات یا کاروبار کا نام رکھ دیا جائے، ایسے میں اس بار باری آئی ہے ان دنوں کے مقبول ترین ڈرامہ پری زاد کی ۔

ڈرامہ سیریل ’پری زاد‘ نے ڈرامہ شائقین کے دلوں میں جگہ بنارکھی ہے یہ ڈرامہ عام طور پر نشر کئے جانے والے ڈراموں سے مختلف ہے اس ڈرامہ میں بہترین ڈائیلاگز کے ذریعے معاشرے کے کئی پہلوؤں کو اُجاگر کیا گیا ہے۔ ڈرامے کا مرکزی کردار ’پری زاد‘ اداکار احمد علی اکبر نے نبھایا ہے تاہم آج احمد علی اکبر نے اپنے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کرکے یہ ثابت کردیا کہ ڈرامہ پری زاد نے بے پناہ مقبولیت حاصل کرلی ہے ۔

احمد علی اکبر کی جانب سے شیئر کی تصویر ایک ’پاپڑ‘(سنیک) کے پیکٹ کی ہے، اس پاپڑ کا نام پری زاد پاپڑ رکھا گیا ہے ۔، تصویر شیئر کرتے ہوئے اداکار نے کیپشن میں ڈرامہ کی مقبولیت پر اللہ کا شکر ادا کیا ۔ یاد رہے کہ ایسا پہلی مرتبہ نہیں ہوا بلکہ اس قبل بھی ڈرامے ’میرے پاس تم ہو ‘ اور ارطغرل غازی جیسے مشہور ترین ڈراموں پر اشیا اور دکانوں کے نام رکھے جاچکے ہیں

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
ارطغرل، میرےپاس تم ہو کے بعد ’پری زاد پاپڑ‘ دستیاب

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!