ضلع منڈی بہاءالدین میں ڈپٹی کمشنر کی خالی سیٹ پر محمد شاہد ( سابق یڈیشنل سیکرٹری پراسیکیوشنز ) کو تعینات کر دیا گیا. نوٹیفکیشن جاری
منڈی بہاءالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 21 دسمبر 2021) پنجاب حکومت نے رات گئے متعدد افسران کے تقرر و تبادلے کر دئیے۔ محمد شاہد ایڈیشنل سیکرٹری پراسیکیوشنز کا تبادلہ کر کے محمد شاہد کو ڈپٹی کمشنر منڈی بہائوالدین تعینات کر دیا گیا۔ رضوان اکرام شیروانی ایدیشنل ڈی جی ایکسائز پنجاب کو ڈی جی ایکسائز پنجاب کا تین ماہ کیلئے اضافی چارج دے دیا گیا۔ ایڈیشنل ڈی جی فیصل آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی رضوان نذید کو تین ماہ کیلئے ڈی جی فیصل آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا ایڈیشنل چارج دیے دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈپٹی کمشنر منڈی بہاءالدین طارق علی بسرا کو تبدیل کر دیا گیا
ڈپٹی کمشنر فیصل آباد شہزاد سے ڈی جی فیصل آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا اضافی چارج واپے لے گیا گیا۔ محمد اکبر ڈپٹی سیکرٹری خزانہ کو ڈپٹی سیکریٹری ہائیر ایجوکیشن تعینات کر دیا گیا۔ فاروق صادق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ سیالکوٹ کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈی جی خان تعینات کر دیا گیا ہے۔

