شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت موٹر سائیکل چور گینگ پکڑوا دیا

featured
Share

Share This Post

or copy the link

منڈی بہاوالدین (‌ایم.بی.ڈین نیوز 20 مئی 2021) سینئر صحافی ملک اشرف صاحب کی رپورٹ کے مطابق منڈی بہاولدین میں گزشتہ رات گلزار حسین ولد محمد اقبال قوم قریشی مجاہد آباد جو کہ گزشتہ رات اپنے چچا جان کے گھر گئے اور گھر کے باہر موٹر سائیکل کھڑی کی تھوڑی دیر بعد جب گلزار گھر سے باہر نکلا تو موٹر سائیکل غائب تھا.

اس نے فوری شورشرابا کیا لیکن اس کی موٹرسائیکل نہ ملی بعد میں اس کو کسی دوست نے کہا کہ آپ پولیس کو اطلاع کرو اس نے پولیس کو اطلاع کی لیکن پولیس حرکت میں نہ آئی اس کے بعد اس نے میڈیا والوں سے رابطہ کیا جب میڈیا کے نمائندے وہاں پہنچے تو انہوں نے ان سے پوچھ گچھ کی موٹر سائیکل کیسے چوری ہوا انہوں نے سارا واقعہ بیان کیا اس کے بعد ان کے ایک دوست نے ان کو بتایا کہ آپ کی موٹر سائیکل ایک ڈاکو شوگر مل روڈ کے اوپر جا رہا ہے.

انہوں نے اپنی مدد آپ کے تحت اس کا تعاقب کرتے ہوئے اس کو پکڑ لیا اس کے بعد پولیس وہاں پر پہنچی. اس ملزم نے ایک اور جگہ کی نشاندہی کی جہاں پر ایک اور ملزم اس کا نام احتشام علی ولد شہادت حسین موقع پر موجود تھا جہاں پر دو اور موٹر سائیکل ون ٹو فائیو موجود تھے پولیس نے برآمد کی اس کے علاوہ گھریلو سامان بھی کافی مقدار میں وہاں موجود تھا جو انہوں نے لوٹ کر رکھا ہوا تھا وہ سب سامان اور دو تین موٹرسائیکل ابھی بھی پولیس کی تحویل میں موجود ہیں.

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت موٹر سائیکل چور گینگ پکڑوا دیا

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!