شجرکاری مہم کے بڑے اہداف سے انحراف،کام تھوڑا نمائش زیادہ

featured
Share

Share This Post

or copy the link

منڈی بہاؤالدین(قیصرفرہاد سے) حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق گرین پاکستان اورگرین پنجاب پروگرام کے تحت ضلع منڈی بہاؤالدین میں سرکاری سطح پر شجرکاری مہم کا سلسلہ جاری ہے ۔سرکاری اداروں میں پودے لگاکرمہم کا آغاز کیاگیا۔ضلع کے تمام انتظامی سربراہان سمیت حکومتی ایم ای اے اور ایم پی اے مختلف چھوٹے بڑے سرکاری اداروں میں پودے لگاکر خود کو بری الذمہ تصورکررہے ہیں ۔

حکومت پنجاب کی جانب سے ضلع منڈ ی بہاؤالدین میں لاکھوں کی تعداد میں پودے لگانے کا ٹاسک دیا گیا ہے مگر تاحال ضلع منڈی بہاؤالدین کی کسی بھی شاہراہ پر پودے لگانے کاکام شروع نہیں کیا گیا ہے۔صرف سرکاری اداروں میں چند پودے لگاکر بھرپور تصویری نمائش کی جارہی ہے جبکہ عوامی سطح پر بھی انتظامیہ کی طرف سے پودے لگانے کیلئے عملی طورپر آگاہی مہم کا آغازنہیں ہوا ہے ۔

عوامی حلقوں کی طرف سے خدشہ کا اظہار کیا گیا ہے کہ ماضی کی طرح اس بار بھی سرکاری فائلوں میں لاکھوں پودوں کی شجرکاری مکمل کرلی جائے گی اور فنڈز کا استعمال بھی ہوجائے گا مگر ضلع منڈی بہاؤالدین کے باسی صحت مند آب و ہوا سے محروم رہیں گے ۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
شجرکاری مہم کے بڑے اہداف سے انحراف،کام تھوڑا نمائش زیادہ

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!