واپڈا شکایت سیل کیخلاف عوامی شکایتوں کے انبار ،نااہل لائن سپرنٹنڈنٹس ،کام چورلائن مین محکمہ کی بدنامی کا باعث

منڈ ی بہاؤالدین(سٹاف رپورٹر) واپڈا شکایت سیل کیخلاف عوامی شکایتوں کے انبار ۔نااہل لائن سپرنٹنڈنٹس ،کام چورلائن مین محکمہ واپڈا کی بدنامی کا باعث ۔

تفصیلات کے مطابق واپڈا کی طرف سے قائم کیا گیا بجلی کی خرابی سے متعلق شکایت سیل کے خلاف عوامی شکایتوں کے انبار لگ گے۔ روزانہ کی بنیاد پر واپڈا شکایت سیل کے روزنامچہ میں بجلی کی خرابی سے متعلق شہریوں کی طرف سے کم از کم 40سے 50شکایت درج کروائی جاتی ہیں ۔جس کے اندراج پر عوام کو شکایت نمبر بتایا جاتا ہے ۔مگرصورتحال یہ ہے کہ واپڈا لائن مین سارا دن دیہاڑیاں لگانے میں مصروف رہتے ہیں یا پھر گھر آرام کرتے ہیں ۔

شام کو شکایت رجسٹرڈ میں واپڈا لائن مینوں کی طرف سے 10سے 15شکایات کا ازالہ کیا جاتا ہے جبکہ باقی شکایات کے آگے پینڈنگ لکھ کر دفتر داخل کردیا جاتا ہے ۔پینڈنگ کی جانیوالی شکایت پر عوام سرپیٹتے رہ جاتے ہیں ۔جبکہ دوسری طرف لائن سپرنٹنڈنٹس کے نوٹس میں شکایت لائی جاتی ہے تو وہ ایک کان سے سن کر دوسرے سے نکال دیتے ہیں ۔

جبکہ کہیں پیسے یاتعلق داری کیلئے غیرقانونی کنکشن لگانے کو بھی تیار ہوجاتے ہیں۔عوامی حلقوں نے وفاقی وزیر بجلی سے اصلاح احوال کا مطالبہ کرتے ہوئے کام چور،رشوت خوراورناہل ملازموں سے واپڈا کو پاک کرنے کی درخواست کی ہے ۔

اپنا تبصرہ لکھیں