برطانیہ؛ مسلم طلبا سخت سردی میں اسکول سے باہر نماز ادا کرنے پر مجبور

featured
Share

Share This Post

or copy the link

مانچسٹر: برطانیہ میں ایک اسکول کی انتظامیہ نے مسلم طلبا کو سخت سردی میں باہر کھلے آسمان تلے نماز ادا کرنے پر مجبور کردیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مانچسٹر کے اولڈیم اکیڈمی کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں اسکول کے باہر کھلے آسمان تلے مسلم طلبا نماز ادا کر رہے ہیں جس پر صارفین نے اسکول انتظامیہ کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

اسکول کے طلبا نماز جمعہ ادا کرنا چاہتے تھے تاہم ایک استاد نے انھیں اسکول میں نماز کی ادائیگی سے روک دیا جس پر طلبا مجبوراً اسکول کے باہر سڑک پر نماز پڑھنے پر مجبور ہوئے۔ ایک طالب علم نے بتایا کہ اسکول کا ایک کمرہ نماز کے لیے مختص ہے اور ہم وہاں کافی عرصے سے عبادت کر رہے ہیں لیکن اس بار ایک استاد نے ہمیں نہ صرف نماز سے روکا بلکہ نماز کے لیے کمرہ استعمال کرنے پر غصے کا اظہار بھی کیا۔

اسکول نے طلبا کی شکایت اور ویڈیو وائرل ہونے پر واقعے کی تحقیقات کا آغاز اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس پر مخلصانہ معافی چاہتے ہیں۔ ہمیں اپنے ملک کی تمام ثقافتوں پر فخر ہے اور ہم کبھی طلباء کو نماز پڑھنے سے نہیں روکتے۔ مقامی کونسل کی رکن عروج شاہ کا کہنا ہے کہ اس معاملے پر اسکول انتظامیہ سے بات کی تو انھوں نے واقعے پر معافی مانگی اور والدین کو وضاحتی خط لکھنے کا وعدہ کیا ہے

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
برطانیہ؛ مسلم طلبا سخت سردی میں اسکول سے باہر نماز ادا کرنے پر مجبور

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!