اداکارہ متھیرا کا وزیراعظم عمران خان کو مشورہ

featured
Share

Share This Post

or copy the link

کراچی: پاکستانی متنازع میزبان اور وی جے متھیرا نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کو مشورہ دیا ہے۔

متھیرا اپنے لباس اور بے باک انداز کے باعث کافی مشہور ہیں۔ پاکستان میں ان کی امیج بھی کافی بولڈ ہے حال ہی میں انہوں نے ایک آن لان شو کے دوران اپنے بارے میں اور پاکستانی سیاست کے بارے میں بات کی۔ متھیرا آن لائن شو ٹو بی آنیسٹ 2.0 میں شریک ہوئیں جہاں میزبان نے ان سے پوچھا سکون کس چیز میں ہے؟ تو متھیرا نے جواب دیا سکون صرف رب کو یاد کرنے میں ہے۔ میری زندگی کا ایک مقصد ہے رب راضی تو سب راضی۔ رب کو راضی کرنے سے دنیا آپ کے قدموں میں ہوتی ہے۔

میزبان نے پوچھا رب کو کیسے راضی کیا جائے جس کے جواب میں متھیرا نے کہا ہم بہت سی چیزوں پر غور کرتے ہیں لیکن انسانیت پر کوئی فوکس نہیں کرتا، اللہ سب کے دل میں بستا ہے اس لیے کسی کا دل نہیں دکھانا چاہئے۔ میزبان نے متھیرا کو موجودہ حکومت اور وزیراعظم عمران خان کو ایک مشورہ دینےکے لیے کہا تو متھیرا نے خان صاحب کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ’’خان صاحب گھبرانا ہے‘‘ ہم تو گھبرا رہے ہیں آپ بھی گھبرالیں۔

متھیرا نے پاکستانی سیاست پر بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ایسا لگتا ہے پاکستان میں مشرف کا دور اور ان کے بعد آصف زرداری کا دور بہت بہتر تھا۔اپنے پسندیدہ سیاستدان کے بارے میں بتاتے ہوئے متھیرا نے کہا کہ مجھے بلاول بھٹو پسند ہیں وہ ایک اچھے لیڈر بن سکتے ہیں اس کا ٹائم آئے گا۔ متھیرا نے اپنی متنازع شخصیت کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنے کیریئر کی شروعات بہت چھوٹے چینل سے کی تھی اور میری پہچان بنی ہی اس وقت جب شو پر ایک شخص نے میری بے عزتی لہذا بے عزتی( بدنامی) نے ہی میرا نام بنایا ہے

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
اداکارہ متھیرا کا وزیراعظم عمران خان کو مشورہ

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!