چک فتح شاہ میں‌فائرنگ سے نوجوان جاں بحق

dead body
Share

Share This Post

or copy the link

منڈی بہاؤالدین پھر لہو لہان:کیسے کیسے نوجوان انا، دشمنی کی بھینٹ چڑھ رہے ہیں۔

چک فتح شاہ میں فائرنگ سے ذوہیب اسلم جاں بحق. ذوہیب کا تعلق موجیانوالہ سے تھا۔ منڈی والو، چھوڑ دیں یہ سب کچھ۔ بیٹے کیسے جوان ہوتے ہیں ذرا ماوں سے پوچھیں۔

تفصیلات کیمطابق موجیانوالہ کا رہائشی ذوہیب گجر اپنے قریبی دوست جس کا تعلق ساہی فیملی سے ہے کیساتھ چک فتح شاہ دوست کے کزن کے پاس جارہا تھا کہ چک فتح شاہ گاؤں پہنچ کر انکا ٹاکرا راستے میں ہی نوید لوہار کیساتھ ہو گیا۔

دوست کے کزن اور نوید لوہار کی آپس میں گہری رنجش تھی جس پر دونوں فریقین کی آپس میں تلخ کلامی ہو گئی تو نوید لوہار سکنہ چک فتح شاہ نے فائر کردیا جو کہ ذوہیب گجر کے پیٹ میں لگا جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا جسے زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ راستے میں ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ذوہیب گجر جان کی بازی ہار گیا۔

پولیس تھانہ صدر نے موقع پر پہنچ کر تفتیش کا آغاز کردیا۔ ایس ایچ او تھانہ صدر امان اللّٰہ گوندل کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں جلد ہی ملزمان کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کرینگے۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
چک فتح شاہ میں‌فائرنگ سے نوجوان جاں بحق

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!