weather today

جمعہ سے اتوار تک منڈی بہاؤالدین میں آندھی، طوفان اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

جمعہ کی صبح سے اتوار تک ملک کے بالائی علاقوں میں آندھی، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق کمزور مغربی ہوائیں ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہونے سے پنجاب میں جمعہ کی صبح سے اتوار تک راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاﺅالدین، گجرات، گوجرانوالہ لاہور، قصور، اوکاڑہ، شیخوپورہ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور دیگر شہروں میں آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے علاوہ چند مقامات پر وقفے وقفے سے بارش ہونے کا امکان ہے.

اس دوران بہاولپور، بہاولنگر، ڈیرہ غازی خان، ساہیوال، ملتان اور لیہ میں بھی آندھی، جھکڑ چلنے اور چند مقا مات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ گلگت بلتستان اور کشمیر میں 8 جون تک دیامیر، استور، غذر، اسکردو، ہنزہ، گلگت، گا نچھے، شگر، وادی نیلم، مظفر آباد، راولاکوٹ، پونچھ، ہٹیاں، باغ، حویلی، سدھنوتی، کوٹلی، بھمبر، میرپور میں تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے.

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا میں بھی 8 جون تک چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مالاکنڈ، کوہاٹ، باجوڑ، مہمند، خیبر، پشاور، مردان اور کرم میں آندھی‘جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے علاوہ چند مقامات پر وقفے وقفے سے بارش کی توقع ہے. بلوچستان میں 7 جون تک کوئٹہ، ژوب، زیارت، شیرانی، کوہلو، موسی خیل، ڈیرہ بگٹی اور بارکھان میں آندھی، جھکڑ چلنے اور چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کای توقع ہے۔ اس کے علاوہ سندھ میں بھی 7 جون کو سکھر، جیکب آباد، کشمور اور لاڑکانہ میں آندھی، جھکڑ چلنے اور چند مقا مات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے.

اپنا تبصرہ لکھیں