ملک کے بیشتر علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے

mandi bahauddin weather
Share

Share This Post

or copy the link

خیبرپختونخوا، شمال مشرقی اور وسطی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آج آندھی، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران بالائی پنجاب، اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پوٹھوہار ریجن، اسلام آباد، شمال مشرقی پنجاب اور بالائی خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ بارش راولپنڈی کچہری میں 127 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ چکلالہ 110، شمس آباد 84)، اسلام آباد میں بوکڑہ 117، گولڑہ 90، سٹی 64، سیدپور 43، ایئر پورٹ 32)، جہلم 62، منگلا 51، چکوال 38، گجرات 33، فیصل آباد 32، سیالکوٹ( ایئر پورٹ 27، سٹی 01)، اٹک 17، سرگودھا 15، جوہر آباد 12، منڈی بہاوالدین، لاہور (ائیر پورٹ) 09، حافظ آباد 08، مری 05، اوکاڑہ 03، ناروال، قصور اور گوجرانوالہ میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

دیر(لوئر) 42، سیدو شریف 30، میر کھانی، کالام، چراٹ 12، مالم جبہ 09، پٹن 08، بالاکوٹ، دروش 07، کاکول، چترال 02، تخت بائی 01۔ کشمیر میں مظفر آباد (ایئر پورٹ 09، سٹی 08)، روالاکوٹ 07، کوٹلی اور گڑھی دوپٹہ میں 04 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
ملک کے بیشتر علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!