mandi bahauddin city hospital

منڈی بہاءالدین کیلئے سٹی ہسپتال کی منظوری کس کے دلوائی؟ ایک نئی بحث چھڑ گئی

پرانے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منڈی بہاءالدین کو سٹی ہسپتال منڈی بہاءالدین کا درجہ دے دیا گیا جس کی منظوری ہو گئی ہے. منڈی بہاءالدین کی سیاسی و سماجی شخصیات میں نئی بحث چھڑ گئی کہ منڈی بہاءالدین کیلئے سٹی ہسپتال کی منظوری کس کے دلوائی؟

منڈی بہاءالدین (‌ایم.بی.ڈین نیوز 28 مئی 2022) پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر ڈپارٹمنٹ پنجاب نے پرانے ڈی ایچ کیو ہسپتال منڈی بہاءالدین کو سٹی ہسپتال منڈی بہاءالدین کا درجہ دے دیا جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن 26 مئی 2022 کو جاری کر دیا گیا ہے.

سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے کہ منڈی بہاءالدین کیلئے پرانے ڈی ایچ کیو ہسپتال کو نئے سٹی ہسپتال میں منظوری کس نے دلوائی ہے؟ اپنی اپنی سیاست چمکانے کیلئے پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان مسلم لیگ ن کے دونوں کارکنان کامیابی اپنے اپنے نام کر کے داد وصول کرنے لگے.

منڈی بہاءالدین کے سابق ایم.این.اے حاجی امتیاز احمد چوہدری نے اپنے آفیشل فیس بک پیج پر پوسٹ لگائی جس میں انہوں نے لکھا کہ انہوں نے سٹی ہسپتال کا مطالبہ عمران خان کے منڈی بہاؤالدین جلسہ میں 18 فروری کو وزیراعلی پنجاب سے کیا تھا اور وزیر اعلیٰ نے سٹی ہسپتال کو 2022 کی اے ڈی پی میں ڈال کر مختلف محکموں سے رپورٹ طلب کی تھی

مثبت رپورٹ کی روشنی میں آج سیکرٹری ھیلتھ نے سٹی ھسپتال / ٹی ایچ کیو ہسپتال کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔حاجی امتیاز احمد چودھری ایم این اے کی اس تاریخی کامیابی پر منڈی شہر کی عوام نے انکو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے

جبکہ دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن کی ایم پی اے حمیدہ وحید الدین نے اپنے آفیشل فیس بک پیج پر سٹی ہسپتال کا درجہ ملنے پر پوسٹ لگائی جس کے کمنٹس میں مسلم لیگ ن کے کارکنان نے کامیابی حمیدہ وحید الدین کے نام کرتے ہوئے انہوں خراج تحسین پیش کیا.

جبکہ دوسری جانب جماعت اسلامی منڈی بہاءالدین کی جانب سے بھی سوشل میڈیا پر پوسٹیں لگائی جا رہی نہیں کہ ہسپتال کو سٹی ہسپتال کا درجہ ملنے میں جماعت اسلامی کی محنت اور انکا احتجاج بھی شامل ہے.

یہ کامیابی کس نے دلوائی؟ تاحال اسکا ابھی تک پتہ نہیں چل چکا. لیکن منڈی بہاءالدین شہر کی عوام کیلئے اس ہسپتال کو سٹی، جنرل ہسپتال کا درجہ دینا واقعی ایک بہت بڑی کامیابی ہے. اس سے پہلے اس ہسپتال میں صرف گائنی کا وارڈ تھا.

یاد رہے کہ ضلع منڈی بہائوالدین میں ایک ڈی ایچ کیو ہسپتال منڈی بہائوالدین شہر میں تھا. حکومت نے ضلع منڈی بہاءالدین کیلئے نئے ڈی ایچ کیو ہسپتال مرالہ روڑ پر تعمیر کرنے کی منظوری دی تھی جسے طویل عرصے بعد تعمیر کے بعد فعال کر دیا گیا تھا.

نیا ڈی ایچ کیو ہسپتال مرالہ روڑ پر فعال ہونے کے بعد پرانے ڈی ایچ کیو ہسپتال منڈی بہاءالدین کو گائنی وارڈ میں بدل دیا گیا تھا جس پر منڈی بہاءالدین کی تمام سماجی، سیاسی، صحافی تنظیموں نے شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے پرانے ہسپتال کو ٹی ایچ کیو ہسپتال کا درجہ دینے پر زور دیا جس کے بعد محکمہ صحت نے پرانے ڈی ایچ کیو ہسپتال منڈی بہاءالدین کو جنرل، ستی ہسپتال کا درجہ دے دیا ہے.

mandi bahauddin city hospital

اپنا تبصرہ لکھیں