news mandi bahauddin

جسسووال میں نامعلوم چور کمرے سے زرعی موٹر چرا کر لے گئے

منڈی بہاؤالدین کے گاؤں جسووال میں زرعی موٹروں کی چوری کا سلسلہ جاری. جسووال سے غریب پٹہ دار کسان کی زرعی موٹر چور لے اڑے.

منڈی بہاءالدین (‌ایم.بی.ڈین نیوز 27 مارچ 2024) تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب جسووال سیم نالہ سے ملحقہ زمین میں بنے حفاظتی کمرے کی دیوار توڑ کر چور زرعی موٹر لے گئے جوکہ ارسلان نواز باجوہ پٹہ دار کے زیرِ کاشت تھی.

زمین مالک شعیب اعظم رانجھا ( ایڈووکیٹ) کا کہنا ہے کہ اس چوری کے متعلق اطلاع دینے والے کو فوری طور پر 50 ہزار روپے نقد انعام دیا جائے گا اور اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا

اپنا تبصرہ لکھیں