Assistant Commissioner Malakwal

عمر عادل اسسٹنٹ کمشنر ملکوال تعینات، ڈپٹی ڈائریکٹر انویسٹی گیشن انٹی کرپشن منڈی بہاؤالدین تبدیل

پنجاب حکومت نے 46افسروں کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کردئیے . عمر عادل نئے اسسٹنٹ کمشنر ملکوال تعینات، ڈپٹی ڈائریکٹر انویسٹی گیشن انٹی کرپشن منڈی بہاؤالدین کو تبدیل کر دیا گیا.

لاہور (این این آئی 26 جون 2022) پنجاب حکومت نے 46 افسروں کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کردئیے، تبدیل کئے جانیوالوں میں سے 18افسروں کو او ایس ڈی جبکہ 28 افسروں کی نئی تعیناتیاں کی گئی ہیں،نئے تعینات کئے جانیوالوں میں 7زیر تربیت افسران بھی شامل ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر بھلوالخرم مختار بھنگو، اسسٹنٹ کمشنر حضرو زوہین احمد انجم، اسسٹنٹ کمشنر کامونکی عثمان سکندر، اسسٹنٹ کمشنر وزیر آبادرانا امجد محمود (حج کی چھٹی پر)، اسسٹنٹ کمشنر پنڈی گھیپ کامران صغیر، اسسٹنٹ کمشنر سانگلہ ہل مبارک علی رضا، اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی وسیم حسن، اسسٹنٹ کمشنر اٹک راجہ محمد سلیم،

اسسٹنٹ کمشنر پپلاں رضوان اشرف، اسسٹنٹ کمشنر حسن ابدال اشتیاق اللہ خان، اسسٹنٹ کمشنر رینالہ خورد قمر محمود منج، اسسٹنٹ کمشنر کوٹ رادھا کشن مہین فاطمہ،اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں عمران صفدر،اسسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ اعتزاز اسلم مارتھ، اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ شگفتہ جبین، اسسٹنٹ کمشنر شاہ کوٹ رانا اورنگزیب،اسسٹنٹ کمشنر رائے ونڈآصف حسین اوراسسٹنٹ کمشنر (ریونیو)راولپنڈی خالد مسعود کو تبدیل کر کے او ایس ڈی بنا دیا گیا۔

اسسٹنٹ کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ مس زوہا شاکر کو تبدیل کر کے اسسٹنٹ کمشنر بھلوال، تقرری کے منتظر ظہور احمد اعوان کو اسسٹنٹ کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ تعینات، ڈپٹی ڈائریکٹر انویسٹی گیشن انٹی کرپشن منڈی بہاؤالدین محمد وقاص اسلم کو تبدیل کر کے اسسٹنٹ کمشنر حضرو، تقرری کے منتظر بختیار اسماعیل کو اسسٹنٹ کمشنر کامونکی، تقرری کے منتظرمحمد ابراہیم ارباب کو اسسٹنٹ کمشنر وزیر آباد،

اسسٹنٹ کمشنر پیر محل اعجاز عبد الکریم کو تبدیل کر کے اسسٹنٹ کمشنرپنڈی گھیپ،تقرری کے منتظر عمر سرور کو اسسٹنٹ کمشنر پیر محل، اسسٹنٹ کمشنر لاوا کنول صابر کو تبدیل کر کے اسسٹنٹ کمشنر سانگلہ ہل،تقرری کے منتظر نعمان محمود کو اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی، اسسٹنٹ کمشنرجہلم ماریہ جاوید کو تبدیل کر کے اسسٹنٹ کمشنر شکرگڑھ، تقرری کی منتظر مس ثمن عباس کواسسٹنٹ کمشنر اٹک،تقرری کے منتظر ساجد منیر کو اسسٹنٹ کمشنر پپلاں،تقرری کے منتظر فضائل مدثر کو اسسٹنٹ کمشنر حسن ابدال تعینات کر دیا گیا۔

سیکشن آفیسر ہائر ایجوکیشن ضیااللہ جنوبی پنجاب کو تبدیل کر کے اسسٹنٹ کمشنر رینالہ خورد،سیکشن آفیسر محکمہ خوراک محمد اویس سرور کو تبدیل کر کے اسسٹنٹ کمشنر کوٹ رادھا کشن،اسسٹنٹ کمشنر پنڈی بھٹیاں شازیہ ریحان کو تبدیل کر کے اسسٹنٹ کمشنر جہلم،سیکشن آفیسر محکمہ سیاحت منور حسین کو تبدیل کر کے اسسٹنٹ کمشنر پنڈی بھٹیاں ،تقرری کے منتظر محمد عمران ارشد کو اسسٹنٹ کمشنر کبیر والا، سیکشن آفیسر (کیبنٹII) عادل عمر کو تبدیل کر کے اسسٹنٹ کمشنر ملکوال، تقرری کے منتظرتقرری کے منتظر محمد رضوان الحق کو تبدیل کر کے اسسٹنٹ کمشنر قصور،

اسسٹنٹ کمشنر انڈر ٹریننگ راولپنڈی فروہ بتول کو تبدیل کر کے اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں، اسسٹنٹ کمشنر انڈر ٹریننگ سیالکوٹ فیصل احمد کو تبدیل کر کے اسسٹنٹ کمشنر میلسی،اسسٹنٹ کمشنر انڈر ٹریننگ سرگودھاعبد الباسط صدیقی کو تبدیل کر کے اسسٹنٹ کمشنر بورے والا، اسسٹنٹ کمشنر انڈر ٹریننگ ملتان ندیم بلوچ کو تبدیل کر کے اسسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ، اسسٹنٹ کمشنر انڈر ٹریننگ فیصل آباد انعم بابرکو تبدیل کر کے اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ ،اسسٹنٹ کمشنر انڈر ٹریننگ جہلم ماہم مشتاق کو تبدیل کر کے اسسٹنٹ کمشنر شاہ کوٹ، اسسٹنٹ کمشنر انڈر ٹریننگ گوجرانوالہ عزیر علی خان کو تبدیل کر کے اسسٹنٹ کمشنر میانوالی اور زرمینہ وزیر اسسٹنٹ کمشنر (ہیومن رائیٹس اینڈ کوآرڈی نیشن) اٹک کو تبدیل کر کے اسسٹنٹ کمشنر (ریونیو) راولپنڈی تعینات کر دیا گیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں