ضلع منڈی بہائوالدین کے مثبت پہلو: ضلع منڈی بہائوالدین سے تعلق رکھنے والے دو ہونہار طلبا نے قائداعظم کا پوٹریٹ بنا کر پہلی پوزیشن حاصل کی اور 1 لاکھ روپے کا انعام حاصل کر لیا.
منڈی بہائوالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 15 اگست 2022) منڈی بہاوالدین سے تعلق رکھنے والے یہ دو ہونہار طالب علم جن کے نام احسن حیات بوسال اور مہنور حبیب ہیں جو کہ نیشنل کالج آف آرٹس لاہور میں اپنی تعلیمی سرگرمیاں سرانجام دے رہے ہیں ان دونوں نے اس 14 اگست نیشنل کمپیٹیشن میں حصہ لیا.
یہ بھی پڑھیں: منڈی بہائوالدین میں Art Exhibition کا انعقاد کیا گیا
اس کمپٹیشن میں انہوں نے اپنے فن کا مظاہر کرتے ہوئے قائداعظم محمد علی جناح کا پوٹریٹ بنا کر سب کی توجہ اس پوٹریٹ کی جانب حاصل کرتے ہوئے پہلی پوزیشن کے ساتھ ایک لاکھ روپے کا انعام جیتا، ایسے نوجوان ہمارا اور ہمارے ضلع منڈی بہاوالدین کا فخر ہیں ۔


