Two aged students succeeded in examination of Federation school

وفاق المدارس کے امتحانات میں منڈی بہاءالدین کے دو عمر رسیدہ طالبعلم بھی کامیاب

منڈی بہاؤالدین وفاق المدارس کے امتحانات میں دو عمر رسیدہ طالبعلم بھی کامیاب

منڈی بہاؤالدین (بیورورپورٹ ) وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے سالانہ امتحان کے نتائج میں ضلع منڈی بہاؤالدین کے دو عمر رسیدہ طالبعلم (ر) پرنسپل گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج منڈی بہاؤالدین محمد اسلم چدھڑ اور مکینیکل انجینئر
چوہدری محمد ریاض بھی کامیاب.

دار العلوم منڈی بہاؤالدین کے 72 سالہ درجہ رابعہ کے طالب علم محمداسلم چدھڑ نے سیکنڈ پوزیشن جبکہ جامعہ نورالہدی محلہ صوفی پوره 68 سالہ دراسات دینیہ سال دوم کے طالب علم چوہدری محمد ریاض نے بھی سیکنڈ پوزیشن حاصل کی. مذہبی وسیاسی شخصیات کی جانب سے دونوں کو خراج تحسین اور مبارکباد پیش کی۔

اپنا تبصرہ لکھیں