جعلی ویزے پر سپین جانے کی کوشش، منڈی بہائوالدین کا رہائشی آف لوڈ

mobile phone sim biomatric method has been changed

گجرات: سیالکوٹ ایئرپورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن کی کارروائی، شفٹ انچارج سب انسپکٹر اسد ضمیر نے پرسپین جانے والے مسافر کو جعلی سفری دستاویزات کی باعث آف لوڈ کردیا.

منڈی بہاؤالدین کے رہائشی کے سفری دستاویزات چیکنگ کے دوران مشتبہ پائے گئے تھے. مسافر بین الاقوامی پرواز نمبر QR631 کے ذریعے اسپین جا رہا تھا۔ ملزم مبشر حسین کے پاسپورٹ پر سپین کا جعلی وزٹ ویزا لگا ہوا تھا۔

یونان 2023 کے لیے ورک ویزا کیسے حاصل کیا جائے؟

ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے ایجنٹ سے 20 لاکھ روپے میں ویزا حاصل کیا تھا۔ ملزم کو مزید کارروائی کے لیے ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل گجرات منتقل کر دیا گیا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *