Mbdin News منڈی بہاؤالدین نیوز

  • منڈی بہاءالدین
  • ریٹ لسٹ
  • میرا گائوں
  • قومی
  • موسم

سیکرٹری ٹرانسپورٹ کا منڈی بہاوالدین کے اڈہ جات کا درہ، اوورچارجنگ اور خلافورزیوں پر 23 گاڑیوں کے چالان، 32 ہزار روپے جرمانہ کر دیا

Written by

www.mbdinnews.com

in

منڈی بہاوالدین

منڈی بہاو الدین( ایم.بی.ڈین نیوز 03دسمبر2020)ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ملک محمد طاہرنے اچانک شہر کے مختلف اڈہ جات اور ٹرانسپورٹ گاڑیوں کا معائنہ کیا،معائنے کے دوران انہوں نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی، ایل پی جی سلنڈرز کے غیر قانونی استعمال اور مسافروں سے اوور چارجنگ کرنے پر 23گاڑیوں کے چالان کئے، 7گاڑیاں ضلع کے مختلف تھانہ جات میں بند کرا دیں اور مجموعی طور پر32 ہزار روپے جرمانہ کیا۔انہوں نے 04گاڑیوں سے ایل پی جی سلنڈر بھی ہٹوا دئیے۔

اس موقع پر سیکرٹری آر ٹی اے ملک محمد طاہر نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے ویڑن کے مطابق عوام الناس کو تمام ممکنہ سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے جس کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں۔انہوں نے ٹرانسپورٹرز کو ہدایت کی کہ حکومت کی جانب سے جاری کردہ کرونا ایس او پیز پر عمل درآمد کو سو فیصد یقینی بنائیں۔ حکومتی ہدایات پر عمل نہ کرنے والے ٹرانسپورٹرز اور گاڑی مالکان کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔

انہوں نے ٹرانسپورٹرز کو وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا کہ ڈرائیورز، کنڈیکٹرز کے علاوہ تمام سواریوں کا ماسک پہننا لازم ہے اور سواریوں کیلئے سینیٹائزر کے استعمال اور سوشل ڈسٹنسنگ کا خصوصی خیال رکھا جائے اس پر کوئی کمپرومائز نہ کیا جائے۔انہوں نے ماسک نہ پہننے والی سواریوں میں فری ماسک تقسیم کئے اور انہیں آئندہ ماسک پہن کر سفر کرنے کی بھی ہدایت کی۔

انہوں نے واضح کیا کہ ٹرانسپورٹ اڈوں پر کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے بالخصوص ٹرانسپورٹر حضرات اور مسافروں، ویٹنگ ایریاز اور گاڑیوں میں سفر کے دوران سماجی فاصلے اور فیس ماسک کے استعمال پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے ۔ ملک محمد طاہر نے کہا کہ اوور چارجنگ اور کورونا ایس اوپیز پر عمل نہ کرنے والے ٹرانسپورٹرز اپنا قبلہ درست کر لیں ورنہ بھاری جرمانوں کے ساتھ ساتھ گاڑیاں بند کی جائیں گی اور ایف آئی آرز کا اندراج بھی ہو گا۔

←پتوکی:گھریلوجھگڑے پرباپ نے5بچےنہر میں پھینک دیے
منڈی بہائوالدین میں حکومت کی جانب سے گنے کی فی من قیمت 200روپے مقرر→

Comments

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

More posts

  • ایس ایچ او قسور عثمان جیہ گاؤں میں چھاپے کے دوران فائرنگ سے زخمی ہوگئے

    June 14, 2025
  • اسرائیل نے مسجد اقصیٰ کو نمازیوں کے لیے غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دیا

    June 14, 2025
  • شہری کی عدم بازیابی کیس: آئی جی پنجاب اور دیگر پولیس افسران لاہور ہائیکورٹ پیش

    June 13, 2025
  • شدید گرمی کی لہر کے بعد 13 سے 16 جون کے درمیان بارشوں کی توقع ہے

    June 13, 2025

Mbdin News منڈی بہاؤالدین نیوز

Mandi Bahauddin News | Mbdin News | Mandi News | ضلع منڈی بہاؤالدین نیوز | Malakwal News | Malikwal News | Phalia News | Mandi Bahauddin weather | weather mandi bahauddin | Mandi Bahauddin latest news | Mandi Bahauddin newspaper | منڈی بہاءالدین کا موسم |

Designed by Mozzam Riaz