Reflectors

ٹریفک پولیس کا شہریوں میں روڈ سیفٹی کے بارے آگاہی مہم کا انعقاد

منڈی بہاوالدین میں ٹریفک پولیس کی طرف سے شہریوں کو ہیملٹ اور فائبر تار کے استعمال نا کرنے پر نقصانات کے بارے میں اور ٹریفک قوانین کے ساتھ ساتھ روڈ سیفٹی کے بارے میں آگاہی مہم کا انعقاد کیا گیا.

منڈی بہاوالدین میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رضا صفدر کاظمی اور ڈپٹی سپریڈنٹ ٹریفک پولیس اسلم گوندل کے احکامات پر انسپکٹر ٹریفک پولیس شعیب تارڑ اور سب انسپکٹر ٹریفک مبشر وڑائچ نے منڈی بہاوالدین کے علاقہ پھالیہ روڈ ٹریفک دفتر کے باہر موٹر سائیکل سواروں کو روک کر ان میں پمفلٹ تقسیم کئے

اس موقع پر روڈ سیفٹی کے قوانین کے بارے میں آگاہ کیا اور ہیملٹ اور فائبر تار کے بارے میں بھی بریف بھی کیا اور انکے استعمال نا کرنے پر اس کے نقصانات سے بھی آگاہ بھی کیا. انہوں نے ڈور سے بچھنے کے لئے فائبر تار بھی لگائی اور عوام الناس کو یہ بھی کہا اس کا استعمال بھی لازمی کریں تاکہ آپ کسی بڑے سانحہ سے بچا جا سکے.

اپنا تبصرہ لکھیں