تین موبائل کمپنیاں پاکستان میں جلدآپریشن کاآغازکررہی ہیں، فوادچوہدری

پاکستان میں عوام نے گزشتہ 4 ماہ میں تقریباً 93 ارب روپے موبائل فونز کی خریداری پر صرف کیے۔

گزشتہ مالی سال میں موبائل فونز کی خریداری پر ایک ارب 37 کروڑ ڈالر خرچ کے گئے تھے جبکہ نئے مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں 92 ارب روپے سے زائد مالیت کے موبائل فون درآمد کئے جاچکے ہیں۔ صرف اکتوبر کے مہینے میں عوام نے اسمارٹ فونز کی خريداری پر 10ارب روپے خرچ کئے۔

موبائل فونز کی مقامی سطح پر تياری کی صورت میں سالانہ ڈیڑھ ارب ڈالر زر مبادلہ کی بچت ہوسکتی ہے اور اس سے روزگارکے مواقع بھی میسر آئیں گے۔ اس حوالے سے وفاقی وزیر سائنس اور ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ موبائل فون بنانے والی 3 بڑی کمپنیاں جلد پاکستان میں آپریشن شروع کررہی ہیں، حکومت نے موبائل فونز کی پاکستان میں تیاری پر مراعات کا اعلان بھی کیا ہے۔

ماہرين کا کہنا ہے کہ اس حکومتی فیصلے کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے اور اس سے ملک میں اچھے موبائل فونز سستے داموں بھی دستیاب ہوں گے

اپنا تبصرہ لکھیں