وسیم اکرم کا یہ نیا روپ آپ کو حیران کردے گا

Share

Share This Post

or copy the link

سڈنی: آسٹریلیا کے ایک ہوٹل میں قرنطینہ کے دن گن گن کر گزارنے والے قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے بیگم کی دھمکی کے بعد مونچھیں تو صاف کرلیں لیکن پھر جو روپ نکلا وہ سب کے لیے حیران کن تھا۔

اپنے دور کے مایہ ناز فاسٹ باؤلر وسیم اکرم اپنی اہلیہ سے ملنے آسٹریلیا گئے ہیں لیکن اس سے قبل انھیں ہوٹل میں کم از کم دو ہفتے قرنطینہ کرنا ہوگا جو انھیں اپنی زندگی کے سب سے بور ترین دن لگ رہے ہیں۔

قرنطینہ کے دوران وسیم اکرم کی مونچھیں نکل آئیں جس کی تصویر اسٹار کرکٹر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیئر کی تو مداح نے خوشی کا اظہار کیا لیکن ان کی آسٹریلوی بیگم کو مونچھیں بالکل نہ بھائیں اور سوشل میڈیا پر بیان داغ دیا کہ ان مونچھوں کے ساتھ گھر مت آنا.

وسیم اکرم نے تابعدار شوہر کا ثبوت دیتے ہوئے ایک اور تصویر شیئر کی جس میں اُن کی مونچھیں غائب ہیں۔ وسیم اکرم نے کیپشن میں لکھا کہ آخرکار ریزر مل ہی گیا۔ لیکن بات صرف اتنی ہی نہیں تھی۔ وسیم اکرم تصویر میں سامنے سے آدھے گنجے بھی نظر آرہے ہیں اور بچے کچھے بال سفید ہوگئے ہیں.

سابق کپتان نے اسی پر بس نہیں کی بلکہ ایک اور تصویر بھی شیئر کی جس میں وہ آدھے گنجے ہیں اور ان کے مونچھیں داڑھی بھی ہیں اور وہ سفید بالوں کی وجہ سے بوڑھے نظر آرہے ہیں. دراصل سابق کپتان نے قرنطینہ کے دوران خود کو مصروف رکھنے کے لیے شغل ڈھونڈ لیا ہے اس لیے وہ ایک ایک دن گن کر گزار رہے ہیں اور ہر دن ایک نیا روپ دھار لیتے ہیں.

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
وسیم اکرم کا یہ نیا روپ آپ کو حیران کردے گا

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!