jago kalan mandi bahaudidn

پھالیہ: رشتہ داروں کے گھر آیا نوجوان گولی لگنے سے جاں بحق

پھالیہ ، رشتہ داروں کے گھر آ یا نوجوان فائرنگ سے ہلاک. علی حمزہ کواپنی ہی گولی لگی. اہلخانہ کا موقف معمہ جلد حل کر لیا جائے گا. پولیس ذرائع

پھالیہ (نامہ نگار) رشتہ داروں کے گھر آ یا نوجوان فائرنگ سے جاں بحق ہو گیا ۔ تھانہ قادر آباد کے علاقہ جاگو کلاں کا رہائشی علی حمزہ اپنے رشتہ داروں کے گھر آیا ہوا تھا، اس دوران گھر سے فائرنگ کی آواز سنائی دی، اہل دیہہ موقع پر گئے ۔

اہلخانہ نے موقف اختیارکیا کہ گھر میں بچیاں اور مقتول تھا، خود سے ہی مقتول کو گولی لگ گئی ہے، تھانہ قادر آباد پولیس کو اطلاع دی گئی، پولیس نے موقع پر کر کارروائی شروع کردی۔ پولیس کا کہناتھا کہ ہم ہر پہلو پہ تفتیش کریں گے اور جلد ہی معمہ حل کر دیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں