today petrol price in pakistan 2023

روپے کی قدر میں بہتری کے باعث پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے تک کمی کا امکان

اسلام آباد: وزارت خزانہ کے حکام کا کہنا ہے کہ روپے کی قدر میں اضافے کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔

حکام کے مطابق یکم اکتوبر سے اگلے پندرہ دن تک پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 11 روپے 98 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 17 پیسے کی کمی ہو سکتی ہے۔ اس کے ساتھ مٹی کے تیل کی قیمت میں 5.58 روپے کی کمی ہو سکتی ہے۔

وزارت خزانہ کے حکام کے مطابق اگر عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان جاری رہا اور روپے کی قدر میں بہتری آئی تو عوام کو مکمل ریلیف نہیں مل سکے گا۔ جبکہ عالمی منڈی میں قیمت کم ہونے سے عوام کو مزید ریلیف مل سکتا ہے۔

حکومت آئندہ پندرہ روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ 30 ستمبر کو کرے گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں