اسلام آباد: وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی نے جمادی الثانی 1445 ہجری کا چاند نظر آنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق رویت ہلال کمیٹی کا مرکزی اجلاس چیئرمین عبدالخبیر کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا جب کہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس دیگر شہروں کوئٹہ، لاہور، کراچی اور پشاور میں ہوئے۔ چاند کی شہادتیں موصول ہونے کے بعد رویت ہلال کمیٹی نے متفقہ طور پر جمادی الثانی کا چاند دیکھنے کا فیصلہ کیا۔
A Full Cold Moon Will Occur In December 2023
چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے کہا کہ یکم جمادی الثانی 15 دسمبر بروز جمعہ کو ہوگی۔اس حوالے سے وزارت مذہبی امور نے چاند نظر آنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔
Leave a Reply