Tag: winter vacations in punjab

  • لاہور ہائیکورٹ کا اسموگ کے سبب تعلیمی اداروں کی چھٹیاں مزید بڑھانے کا حکم

    لاہور ہائیکورٹ کا اسموگ کے سبب تعلیمی اداروں کی چھٹیاں مزید بڑھانے کا حکم

    لاہور ( تازہ ترین ۔ 27دسمبر 2022ء) لاہور ہائیکورٹ نے اسموگ کے سبب تعلیمی اداروں کی چھٹیاں مزید بڑھانے کا حکم دے دیا۔لاہور ہائیکورٹ میں اسوگ کے تدراک کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی۔عدالت نے اسکولوں اور کالجوں کو مزید 7 روز بند کرنے کی ہدایت کر دی۔

    عدالت نے کہا اسموگ کی وجہ سے چھٹیاں بڑھائی جائیں۔ اسموگ کافی حد تک کنٹرول کیا ہوا ہے، اس کی روک تھام حکومت کی ذمہ داری ہے۔ عدالت نے ڈی جی پی ڈی ایم اے کو آئندہ سماعت پر طلب کرتے ہوئے سماعت جمعہ تک ملتوی کر دی۔عدالت نے اس سے قبل لاہور میں اسموگ کے باعث ہفتے میں تین روز اسکولز بند رکھنے کا بھی حکم دیا تھا.

    یہ بھی پڑھیں: طلبا کیلئے موسم سرما کی چھٹیوں سے متعلق اہم خبر

    اتوار کے ساتھ جمعہ اور ہفتے کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور میں 3 روز چھٹیوں کے احکامات تاحکم ثانی جاری رہیں گے، جبکہ چھٹیوں کا اطلاق تمام نجی و سرکاری اسکولز پر ہو گا،اسکولز میں ہفتہ وار چھٹیاں بڑھانے کا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے پر کیا گیا۔

    سموگ کنٹرول کرنے کے لیے لاہور ہائیکورٹ نے مارکیٹیں رات 10 بجے بند کرنے کا بھیحکم دیا تھا ۔عدالت نے حکم دیاتھا کہ اتوار کو تمام مارکیٹس دوپہر دو بجے سے رات 10 بجے تک بند کرائیں۔ تمام ریسٹورنٹس بھی رات دس بجے بند ہوں گے۔ جمعہ، ہفتہ، اتوار کو رسیٹورنٹس 11 بجے بند ہوں گے۔

    قبل ازیں لاہور ہائیکورٹ کے اسموگ کے حکم پر عملدرآمد کے لیے کمشنر لاہور نے تجارتی مراکز رات دس بجے تک اور اتوار مکمل بندش پر تاجروں کے ساتھ مذاکرات کئے ۔ ٹوئٹر پر جاری بیان کے مطابق شہر میں60 لاکھ گاڑیوں کا دھواں 43 فیصد اسموگ کا باعث ہیں ۔ مارکیٹ کے شیڈولڈ اوقات کار کے باعث سڑکوں پر گاڑیاں کم ہوں گی جس کا براہ راست اثر اسموگ کی کمی پر منتج ہوگا ۔ اسموگ کے کنٹرول کیلئے کچھ اقدامات فوری اٹھائے جارہے اور کچھ طویل المدتی ہوں گے۔

  • طلبا کیلئے موسم سرما کی چھٹیوں سے متعلق اہم خبر

    طلبا کیلئے موسم سرما کی چھٹیوں سے متعلق اہم خبر

    پنجاب حکومت نے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کو 2 مختلف فیز میں تقسیم کردیا۔ 24 اضلاع کو پہلے فیز میں جبکہ 12 اضلاع کو دوسرے فیز میں‌چھٹیاں ہوں گی.

    منڈی بہاءالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 24 نومبر 2022) ذرائع کے مطابق پنجاب کے 24 اضلاع میں 23 دسمبر سے 6 جنوری تک چھٹیاں ہوں گی جبکہ 12 اضلاع میں 3 جنوری سے 13 جنوری تک چھٹیاں ہوں گی.

    یہ بھی پڑھیں: تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا

    23 دسمبر سے 6 جنوری تک چھٹیوں والے اضلاع میں قصور، سیالکوٹ، نارووال، فیصل آباد، ساہیوال، گجرات، گوجرانوالہ، پاکپتن، شیخوپورہ، ‏اوکاڑہ، وہاڑی، خانیوال، لاہور، خوشاب، حافظ آباد، ملتان، ٹوبہ ٹیک سنگھ، بہاولپور، بہاولنگر، سرگودھا، منڈی بہاؤالدین، لودھراں، ننکانہ صاحب اور جھنگ شامل ہیں۔

  • تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا

    تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا

    تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی ایک ہفتے سے زائد تعطیلات دینے کا فیصلہ. لاہور میں موسم سرما کی تعطیلات کے سلسلے میں سکولز 24 دسمبر سے یکم جنوری تک بند رہیں گے.

    لاہور (تازہ ترین۔ 12 اکتوبر2022ء) تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی ایک ہفتے سے زائد تعطیلات دینے کا فیصلہ۔ سٹی 42 نیوز کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں موسم سرما کے باقاعدہ آغاز سے قبل ہی تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات دینے کے حوالے سے اہم فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ موسم سرما کی تعطیلات کے سلسلے میں سکولز 24 دسمبر سے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، تعطیلات سے قبل سہ ماہی امتحانات کا انعقاد ہو گا۔

    یہ بھی پڑھیں: موسم سرما کی آمد؛تعلیمی اداروں کے اوقات کار تبدیل

    سرکاری سکولوں میں سہ ماہی امتحانات کا انعقاد دسمبر میں کیا جائے گا، تمام سکولوں میں یونیفائیڈ ڈیٹ شیٹ کے مطابق امتحان لیا جائے گا، امتحانات کا آغاز 5 دسمبر سے ہو گا اور یہ سلسلہ 23 دسمبر تک جاری رہے گا۔ امتحانات کے فوری بعد اسکولوں کو ایک ہفتے سے زائد وقت کیلئے بند کر دیا جائے گا، سکولز 24 دسمبر سے یکم جنوری تک بند رہیں گے، تعلیمی ادارے دوبارہ 2 جنوری سے کھلیں گے۔

    جبکہ موسم میں تبدیلی آتے ہی 15 اکتوبر سے پنجاب بھر کے تمام سکولوں کے اوقات کار بھی تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بوائزسکول صبح ساڑھے8بجے لگے گے چھٹی دوپہر 2بجے ہوگی جبکہ جمعہ کے روز بوائز سکولوں میں 12 بجے چھٹی ہوا کرے گی۔گرلز سکول بوائز سکول سے 15منٹ پہلے لگا کریں گے اور گرلز سکولوں میں دوپہر 1 بج کر 45 منٹ پر چھٹی ہوا کرے گی ۔

    دوسری جانب لاہور شہر میں موسم سرما کی آمد کی تیاریاں شروع ہو گئیں۔ منگل کی رات شہر میں ہونے والی بارش سے موسم مزید سرد ہوگیا جبکہ شہر میں ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔