Tag: today gold rate in pakistan in urdu

  • سونے کی فی تولہ قیمت نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

    سونے کی فی تولہ قیمت نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

    کراچی: عالمی مارکیٹ میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ کاروباری ہفتے کے چوتھے یعنی جمعرات کے روز مقامی صرافہ بازار میں سونے کے فی تولہ بھاؤ2250 روپے بڑھ گئے جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونے کے داموں میں تیزی رہی۔

    آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں جمعرات کے روزسونے کی فی اونس قیمت 10 ڈالرز کمی سے1784ڈالرز فی اونس کی سطح پر ریکارڈ کی گئی۔ پاکستان میں بھی سونے کے بھاؤ میں تیزی رہی اور مقامی سطح پر سونے کی فی تولہ قیمت 2250 روپے بڑھ کرتاریخ کی نئی بلند ترین سطح 1 لاکھ 66 ہزار400 روپے کی سطح پر پہنچ گئی

    یہ بھی پڑھیں: چاندی کی جیولری کالی ہو گئی ہے ؟ ایسے آزمودہ طریقے جو زیورات کو پہلے جیسا نیا بنا دیں

    جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 1929 روپے اضافے سے 1 لاکھ 42 ہزار661 روپے ہوگئی۔ دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت 1860 روپے پر مستحکم رہی۔

  • سونے کی قیمت کئی ہزار روپے کم ہوگئی

    سونے کی قیمت کئی ہزار روپے کم ہوگئی

    کراچی: عالمی مارکیٹ کے ساتھ مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں بڑی کمی آگئی۔

    بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 27 ڈالر کی کمی سے 1775 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں پیر کو فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 4300 روپے اور 3686 روپے کی کمی واقع ہوئی۔

    یہ بھی پڑھیں: پٹرولیم مصنوعات سستی کرنے کی سمری مسترد، حکومت نے پٹرول مزید مہنگا کر دیا

    نتیجے میں ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت کم ہوکر ایک لاکھ 34 ہزار 200 اور فی 10 گرام قیمت کم ہوکر ایک لاکھ 15 ہزار 55 روپے کی سطح پر آگئی۔ اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 20 روپے گھٹ کر 1540 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 17.14 روپے گھٹ کر 1320.30 روپے کی سطح پر آگئی۔

  • سونے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ، آج کے تازہ ترین ریٹس جانئیے

    سونے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ، آج کے تازہ ترین ریٹس جانئیے

    ملک بھر میں سونے کی قیمت مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ سونے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ. نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روز بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔

    آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی
    ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 2،800 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 42 ہزار روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 2،400 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 21 ہزار 742 روپے ہوگئی ہے۔

    دوسری جانب عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونا تین ڈالر اضافے سے 1854 ڈالرز فی اونس کی سطح پر آگیا ہے

  • سونے کی قیمت میں ایک دن میں ہوش اڑانے دینے والا اضافہ

    سونے کی قیمت میں ایک دن میں ہوش اڑانے دینے والا اضافہ

    اسٹاک ایکسچینج میں مندی اور ڈالر کی قدر میں اضافے نے ایک روز میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار 350 روپے کا ہوش اڑا دینے والا اضافہ ہوا ہے۔

    پیر کے روز بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 15 ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا، جس کے بعد ایک اونس سونے کی قیمت ایک ہزار 862 ڈالر تک جاپہنچی ہے۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں اضافے اور ڈالر کے مقابلے میں روپے کی مسلسل بے قدری نے مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ کردیا.

    today gold rate in pakistan

    پیر کے روز فی تولہ سونے کی قیمت 2 ہزار 350 روپے اضافے کے بعد ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح ایک لاکھ 41 ہزار 650 روپے پر جاپہنچی ہے۔ اسی طرح سونے کی 10 گرام قیمت 2 ہزار 15 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 21 ہزار 442 روپے ہوگئی۔

    دوسری جانب چاندی کے بھاؤ میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے، جس کے بعد فی تولہ چاندی 20 روپے مہنگی ہوکر ایک ہزار 590 روپے جب کہ 10 گرام چاندی 17 روپے 14 پیہسے بڑھ کر ایک ہزار 363 روپے ہوگئی ہے.