منڈی بہاوالدین (سٹاف رپورٹر ) راولپنڈی پولیس کے سب انسپکٹر ظہور احمد انتقال کر گئے۔ وہ گردے کی تکلیف کے باعث ہسپتال میں زیر علاج تھے۔
مقتول ایس آئی ظہور احمد کی نماز جنازہ ان کے آبائی علاقے منڈی بہاؤالدین میں ادا کر دی گئی۔ وہ جوڈیشل گارڈ اڈیالہ تعینات تھے۔ سی پی او سید خالد ہمدانی نے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سب انسپکٹر ظہور احمد کی پولیس کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔