Tag: Shahtaj sugar mill

  • شاہ تاج شوگر ملز کسانوں سے 300 روپے فی من گنا خرید کرے گی، ڈپٹی کمشنر

    شاہ تاج شوگر ملز کسانوں سے 300 روپے فی من گنا خرید کرے گی، ڈپٹی کمشنر

    ڈپٹی کمشنر تسنیم علی خاں نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی واضح ہدایت کی روشنی میں شاہ تاج شوگر ملز کسانوں سے 300 روپے فی من گنا خرید کرے گی لہذٰا مل مالکان حکومت کی جانب سے مقررہ کردہ قیمت کی ادائیگیوں کو یقینی بنائیں اور ٹریفک کی روانی میں انتظامیہ سے تعاون کریں۔

    منڈی بہاوالدین (ایم.بی.ڈین نیوز 02دسمبر 2022 ) ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنر آفس میں کرشنگ سیزن کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میںایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ملک عباس ذوالقرنین، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس حافظ غلام مرتضیٰ، اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاوالدین عثمان امین، اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر وحید گوندل، ڈی ایس پی ٹریفک طارق شفیع، آر ٹی اے سیکرٹری فریال فخر، ملز انتظامیہ اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔

    یہ بھی پڑھیں: شاہ تاج شوگر ملز منڈی بہاوالدین نے کرشنگ سیزن کا آغا ز کر دیا

    ڈپٹی کمشنر نے ٹریفک پولیس ، ملز انتظامیہ اور دیگر متعلقہ محکموں کو ایک جامع ٹریفک پلان مرتب کرنے کی ہدایت کی تا کہ گنے کی لوڈڈ ٹرالیاںٹریفک کی روانی کو متاثر نہ کریں۔ انہوں نے مزید کہاکہ کنگ چوک سے ست سرا چوک تک ہر قسم کی تجاوزات اور غیر قانونی پارکنگ کو فوری ختم کیا جائے ، کسانوں سے اپیل ہے کہ ٹرالیوں کے پیچھے ریفلیکٹرز کو یقینی بنائیں اور ایک ٹریکٹر کے پیچھے دو گنے کی ٹرالیوں کو ہر گز نہ جوڑا جائے تا کہ کسی قسم کے حادثے سے بچاجا سکے۔

    ڈپٹی کمشنر نے تمام ممبران کو اپنی اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سر انجام دینے کی ہدایت کی ۔ انہوں نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کو کسانوں کے نمائندگان سے فوری میٹنگ کرنے اور کسانوں کوآگاہی دینے کے احکامات جاری کئے ،اجلاس میںگنے کی ٹرالیوں کے لو ڈنگ کی حد مقرر کرنے اور دیگر امور پر بھی گفتگو کی گئی۔ملز انتظامیہ کی جانب سے کسانوں اور انتظامیہ سے بھر پور تعا ون کی یقین دہانی کروائی گئی۔

  • شاہ تاج شوگر ملز منڈی بہاوالدین نے  کرشنگ سیزن کا آغا ز کر دیا

    شاہ تاج شوگر ملز منڈی بہاوالدین نے کرشنگ سیزن کا آغا ز کر دیا

    منڈی بہاوالدین ( میاں شریف زاہد) شاہ تاج شوگر ملزلیمیٹٹڈ منڈی بہاوالدین نے کرشنگ سیزن 2022 2023 کا آغا ز کر دیا ہے جس کا افتتاح ریزیدنٹ ڈائریکٹر عبد الوحید قریشی اور اسسٹنٹ کمشنر نے کیا

    حکومت پنجاب کی طرف سے چار رکنی ٹیم شہباز احمد فوڈ انسپکٹر محمد اقبال سپیشل براچ پر مشتمل نیم بھی موقع پر موجود تھی ۔سب سے پہلے آنے والے گنے سے لدے ٹرکوں اور ٹرالیوں کے کاشتکاروں میں نقد انعامات تقسیم کئے گئے اس موقع پر شاہ تاج شوگر مل مالکان سمیت کثیر تعداد میں افراد نے شرکت کی.

    شاہ تاج شوگر مل کے بارے میں مزید جانئیے

    ڈائریکٹر کین چودھری محمود احمد چودھری کریم الدین جنرل ایڈ منسٹریشن، جنرل مینجر کین قاضی محمد وسیم، کین ایڈوائزر چودھری سلطان احمد چیمہ، معین ا لدین باجوہ جنرل مینیجر فنانس، جاوید اقبال ڈائریکٹر تیکنیکل، محمد انعام جنرل مینیجر الیکٹریکل، زاہد حسین جنرل مینیجر پروڈکشن، نجم الا عظم سینئر سٹور افیسر، سید قمر زیدی، سینئر ڈپٹی کین مینیجر ادریس چیمہ سینئر ڈپٹی کین مینجر خالد احمد، اسسٹنٹ کین مینیجر مظفر احمد ، شفاقت باجوہ

    یہ بھی پڑھیں: حکومت نے ملکی تاریخ کی مہنگی ترین چینی درآمد کرلی

    اسسٹنٹ کین مینیجر یارڈ ، چودھری جاوید، ایڈمن کین آفیسر میاں شریف زاہد ریٹائر سینئر ویمنٹ انچارج، حاجی سید تنویر حسین نقوی انچارج پروگرام آفس، آفتاب احمد گجر ، محمد عظمت فاروق بائیو لیب سپر وائزر کین، نزیر ا حمد بھٹی لون انچارج، محمد زاہد مینیجر ، سید قمر زیدی پرسنل آفیسر، سلمان طارق کین اکائونٹ آفیسر،حاجی حافظ بلال لطیف، ڈاکٹر افضل اور دیگر افسران مزدور کاشتکار معززین بھی موجود تھے.

    رپورٹ کے مطابق گزشتہ کرشنگ سیزن میں نو لاکھ سولہ ہزار بڑی بوری چینی کی پیداوار ہوئی تھی جبکہ دو کروڑ 57 لاکھ من گنا کرش کیا گیا تھا