منڈی بہاؤالدین ۔تھانہ سول لائن کے علاقہ شفقت آباد میں ملزمان کی 10 سالہ بچے سے مبینہ زیادتی. متاثرہ بچے کو لیکر تھانے اور ہسپتال کے چکر لگارہے ہیں ۔کوئی شنوائی نہیں.بچے کا تاحال میڈیکل نہ ہوسکا۔والدین پریشانی میں مبتلا
منڈی بہاؤالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 10 اگست 2023) متاثرہ بچہ دکان پر چیز لینے گیا۔2ملزمان ورغلا کر اپنے گھر لے گئے، ملزمان با اثر ہیں کہیں بھی سنوائی نہیں ہو رہی.وزیراعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب سے انصاف فراہم کریں، والدین کی میڈیاسے بات چیت
ملزمان نے بچے کو ز بردستی ذیادتی کا نشانہ بنایا ۔غریب لوگ ہیں تین دن سے ہسپتالوں اور تھانوں کے چکر لگا رہے ہیں،ایف آئی آر درج ہیں ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے. دوسرے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں جلد گرفتار کر لیا جائے گا، ایس ایچ او خرم بوسال