Tag: PP-40

  • حلقہ پی پی 40، 41، 42، 43 کے ایم پی ایز نے اپنے عہدے کے حلف اٹھا لیا

    حلقہ پی پی 40، 41، 42، 43 کے ایم پی ایز نے اپنے عہدے کے حلف اٹھا لیا

    منڈی بہاءالدین کے حلقہ پی پی 41، 42، 42 اور 43 کے ایم پی ایز نے پنجاب اسمبلی میں اپنے اپنے عہدوں کو حلف اٹھا لیا.

    حلقہ پی پی 40 منڈی بہاؤالدین 1 سے منتخب آزاد امیدوار زرناب شیر نے اپنے عہدہ کا حلف اٹھا لیا۔ حلقہ پی پی 41 منڈی بہاؤالدین 2 سے منتخب آزاد امیدوار باسمہ ریاض چوہدری نے اپنے عہدہ کا حلف اٹھا لیا۔

    حلقہ پی پی 42 منڈی بہاؤالدین 3 سے منتخب پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار خالد محمود رانجھا نے اپنے عہدہ کا حلف اٹھا لیا۔ حلقہ پی پی 43 منڈی بہاؤالدین 4 سے منتخب پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار اختر عباس بوسال نے اپنے عہدہ کا حلف اٹھا لیا۔

  • منڈی بہاؤالدین: تحریک انصاف کے نومنتخب ارکان سنی تحریک میں شامل

    منڈی بہاؤالدین: تحریک انصاف کے نومنتخب ارکان سنی تحریک میں شامل

    منڈی بہاؤالدین (نامہ نگار) پاکستان تحریک انصاف منڈی بہاءالدین کے نومنتخب رکن قومی اسمبلی حاجی امتیاز احمد چودھری اور پی پی 40 اور پی پی 41 سے نومنتخب ارکان اسمبلی نے سنی تحریک میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

    رکن قومی اسمبلی حاجی امتیاز احمد نے کہا کہ وہ پارٹی کے قواعد و ضوابط کی پابندی کریں گے۔ ووٹ عوام کی امانت ہے اس میں خیانت کا سوچ بھی نہیں سکتے۔

  • پی پی 40، 41، 42 اور 43 منڈی بہاءالدین کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کا اعلان

    پی پی 40، 41، 42 اور 43 منڈی بہاءالدین کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کا اعلان

    2024 کے عام انتخابات کے لیے پولنگ کے بعد غیر حتمی، غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ پی پی 40، 41، 42 اور 43 منڈی بہاءالدین کے ریٹرننگ افسران نے نتائج کا اعلان کر دیا.

    این اے 68 اور این اے 69 منڈی بہاءالدین کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کا اعلان

    پی پی 40 منڈی بہاءالدین 1 سے آزاد امیدوار زرناب شیر نے 74 ہزار 460 ووٹ (74460) ووٹ لے پر پہلی پوزیشن حاصل کر لی. جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن کی حمیدہ میاں نے 46 ہزار 43 ووٹ (43043) لے کر دوسرے نمبر پررہیں.

    پی پی 41 منڈی بہاءالدین 2 سے آزاد امیدوار باسمہ چوہدری نے 70 ہزار 159 ووٹ (70159) ووٹ لے پر پہلی پوزیشن حاصل کر لی. جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن کے سید طارق یعقوب نے 25 ہزار 481 ووٹ (25481) لے کر دوسرے نمبر پر رہے.

    پی پی 42 منڈی بہاءالدین 3 سےپاکستان مسلم لیگ ن کے خالد محمود رانجھا نے 39 ہزار 767 ووٹ (39767) ووٹ لے پر پہلی پوزیشن حاصل کر لی. جبکہ آزاد امیدوار ساجد احمد خان نے 35 ہزار 945 ووٹ (35945) لے کر دوسرے نمبر پر رہے.

    پی پی 43 منڈی بہاءالدین 4 سےپاکستان مسلم لیگ ن کے چوہدری اختر عباس بوسال نے 45 ہزار 566 ووٹ (45566) ووٹ لے پر پہلی پوزیشن حاصل کر لی. جبکہ آزاد امیدوار چوہدری محمد نواز نے 37 ہزار 887 ووٹ (35887) لے کر دوسرے نمبر پر رہے.

  • پاکستان مسلم لیگ ن نے ضلع منڈی بہاوالدین کے امیدواروں کو ٹکٹس جاری کر دئے

    پاکستان مسلم لیگ ن نے ضلع منڈی بہاوالدین کے امیدواروں کو ٹکٹس جاری کر دئے

    منڈی بہائوالدین: جنرل الیکشن 2024 کیلئے پاکستان مسلم لیگ ن لیگ کے امیدواروں کی ٹکٹیں فائنل۔ ضلع منڈی بہاوالدین سے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹس جاری

    منڈی بہائوالدین (ایم.بی.ڈین نیوز 11 جنوری 2024) پاکستان مسلم لیگ ن نے این اے 68 منڈی بہاوالدین 1 سے مشاہد رضا اور این اے 69 منڈی بہاءالدین 2 سے ناصر اقبال بوسال کو ٹکٹ دے گیا۔

    منڈی بہائوالدین: پاکستان مسلم لیگ ن نے پی پی 40 منڈی بہاوالدین 1 سے حمیدہ وحیدالدین، پی پی 41 منڈی بہاءالدین 2 سے طارق یعقوب رضوی، پی پی 42 منڈی بہاءالدین 3 سے خالد محمود رانجھا اور پی پی 43 منڈی بہاءالدین 4 سے اختر عباس بوسال کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔

  • پی پی 40: طارق محمود ساہی کے کاغذات نامزدگی منظور

    پی پی 40: طارق محمود ساہی کے کاغذات نامزدگی منظور

    سابق ایم پی اے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار برائے صوبائی اسمبلی طارق محمود ساہی کے کاغذات نامزدگی مسترد ہو گئے تھے۔ مقامی ریٹرننگ افیسر کی جانب سے کاغذات نامزدگی کا غذات نامزدگی پر اعتراضات لگا کر مستر دکر دیئے گئے تھے.

    منڈی بہاوالدین: پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پی پی 40 طارق محمود ساہی اور انکے بھائی اختر محمود ساہی علی شیر ساہی کے کاغذات نامزدگی لاہور ہائیکورٹ سے منظور ہو گئے. پی پی 40 میں یکسر سیاسی ماحول تبدیل ہو کر رہ گیا .

    امیدوار حلقہ این اے 68 حاجی امتیاز احمد چوہدری کے کاغذات نامزدگی منظور

    طارق محمود ساہی کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے بعد سیاسی ماحول خاموش ہو کر رہ گیاتھا اور صرف چند امیدوار اپنی انتخابی مہم زور شور سے چلا رہے تھے. اب پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار طارق محمود ساہی کے کاغذات نامزدگی منظور ہونے کے بعد انکی حلقہ میں گمنام انٹری سے پاکستان تحریک انصاف کے واٹر سپوٹرز کافی خوشی کا اظہار کر رہے ہیں.

    اب دیکھنا یہ ہے کہ 8 فروری کو عوام کامیابی کا سہرا کس کے سر سجاتے ہیں.