Tariq Mehmood Sahi

پی پی 40: طارق محمود ساہی کے کاغذات نامزدگی منظور

سابق ایم پی اے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار برائے صوبائی اسمبلی طارق محمود ساہی کے کاغذات نامزدگی مسترد ہو گئے تھے۔ مقامی ریٹرننگ افیسر کی جانب سے کاغذات نامزدگی کا غذات نامزدگی پر اعتراضات لگا کر مستر دکر دیئے گئے تھے.

منڈی بہاوالدین: پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پی پی 40 طارق محمود ساہی اور انکے بھائی اختر محمود ساہی علی شیر ساہی کے کاغذات نامزدگی لاہور ہائیکورٹ سے منظور ہو گئے. پی پی 40 میں یکسر سیاسی ماحول تبدیل ہو کر رہ گیا .

امیدوار حلقہ این اے 68 حاجی امتیاز احمد چوہدری کے کاغذات نامزدگی منظور

طارق محمود ساہی کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے بعد سیاسی ماحول خاموش ہو کر رہ گیاتھا اور صرف چند امیدوار اپنی انتخابی مہم زور شور سے چلا رہے تھے. اب پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار طارق محمود ساہی کے کاغذات نامزدگی منظور ہونے کے بعد انکی حلقہ میں گمنام انٹری سے پاکستان تحریک انصاف کے واٹر سپوٹرز کافی خوشی کا اظہار کر رہے ہیں.

اب دیکھنا یہ ہے کہ 8 فروری کو عوام کامیابی کا سہرا کس کے سر سجاتے ہیں.

اپنا تبصرہ لکھیں